حدیث نمبر: 9713
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْكَاتِبُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْأَنْبَارِيُّ قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ ابْنَ السَّمَّاكِ حَضَرَ جَنَازَةً فَعَزَّى أَهْلَهَا ، فَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالصَّبْرِ ، فَإِنَّ الْمُصِيبَةَ وَاحِدَةٌ ، إِنْ صَبَرَ لَهَا أَهْلُهَا ، وَهِيَ اثْنَتَانِ إِنْ جَزَعُوا ، وَلَعَمْرِي لِلْمُصِيبَةُ بِالْأَجْرِ أَعْظَمُ مِنَ الْمُصِيبَةِ بِالْمَيِّتِ ، ثُمَّ قَالَ : لَوْ كَانَ مِنْ جَزِعَ عَلَى مَيِّتِهِ رُدَّ إِلَيْهِ لَكَانَ الصَّابِرُ أَعْظَمَ أَجْرًا ، وَأَجْزَلَ ثَوَابًا .
ترجمہ

امام ابن الانباری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ابن السماک رحمہ اللہ ایک جنازے میں حاضر ہوئے اور میت کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا: ”تم اللہ کے تقویٰ اور صبر کو لازم پکڑو، کیونکہ مصیبت ایک ہی ہوتی ہے اگر اس کے اہلِ خانہ اس پر صبر کر لیں، اور اگر وہ بے صبری کریں تو وہ دو مصیبتیں بن جاتی ہے۔ مجھے اپنی جان کی قسم! اجر سے محروم ہونے کی مصیبت میت کی مصیبت سے کہیں بڑی ہے۔“ پھر کہا: ”اگر میت پر بے صبری کرنے والے کا مردہ اس کی طرف لوٹا دیا جاتا تو بھی صبر کرنے والا اجر میں زیادہ اور ثواب میں کہیں بڑھ کر ہوتا۔““

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9713
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10191
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 444) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن الحسين الكاتب هو الفارسي البغدادي.
• ابن الأنباري هو محمد بن القاسم الأنباري النحوي البغدادي.
• ابن السماك هو أبو عمرو عثمان بن أحمد بن عبد الله البغدادي الدقاق. لم أجد هذا الأثر في "طبقات الصوفية".