حدیث نمبر: 9709
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْخَيَّاطُ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيَّ يَقُولُ : تُوُفِّيَ لِلرَّشِيدِ ابْنٌ فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْفُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ : أَمَّا بَعْدُ! يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ يَكُونَ شُكْرُكَ لَهُ حِينَ أَخَذَهُ مِنْكَ أَفْضَلَ مِنْ شُكْرِكَ لَهُ حِينَ وَهَبَهُ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! إِنَّهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ لَمَّا وَهَبَهُ لَكَ أَخَذَ هِبَتِهِ ، وَلَوْ بَقِيَ لَكَ لَمْ تَسْلَمْ مِنْ فِتْنَتِهِ ، أَرَأَيْتَ جَزَعَكَ عَلَيْهِ وَتَلَهُّفَكَ عَلَى فِرَاقِهِ ، أَرَضِيتَ الدُّنْيَا لِنَفْسِكَ ، وَتَرْضَاهَا لِابْنِكَ ، أَمَّا هُوَ وَقَدْ خَلَصَ مِنَ الْكَدَرِ ، وَبَقِيتَ أَنْتَ فِي الْخَطَرِ .
ترجمہ

محمد بن حسن ہمدانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہارون الرشید کا ایک بیٹا فوت ہو گیا تو امام فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے انہیں لکھا: ”اما بعد! اے امیر المومنین! اگر آپ سے ہو سکے تو جب اللہ نے اس بیٹے کو آپ سے واپس لیا، اس وقت آپ کا شکر اس سے بڑھ کر ہو جو اس وقت تھا جب اس نے وہ آپ کو عطا فرمایا تھا۔ اے امیر المومنین! جب اللہ جل ثناؤہ نے اسے آپ کو عطا کیا تھا تو اپنا عطیہ واپس لے لیا، اور اگر وہ آپ کے پاس رہتا تو آپ اس کی آزمائش سے محفوظ نہ رہتے۔ ذرا سوچیے کہ آپ کا اس پر بے قراری ظاہر کرنا اور اس کی جدائی پر حسرت کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟ کیا آپ نے دنیا کو اپنے لیے پسند کر لیا ہے اور اسے اپنے بیٹے کے لیے بھی پسند کرتے ہیں؟ وہ تو اب دنیا کی کدورتوں سے نجات پا چکا، اور آپ ابھی خطرے میں ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9709
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10187
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 442) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عثمان الخياط هو سعيد بن عثمان الحناط.
• محمد بن الحسن الهمداني هو ابن أبي يزيد الكوفي ضعيف.