شعب الایمان — حدیث نمبر 9689
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ الْبُسْتِيُّ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْبَكْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الْغِلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا قُدَامَةُ أَبُو زَيْدٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : نَظَرَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ كَئِيبًا حَزِينًا ، فَقَالَ لَهُ : مَا لِي أَرَاكَ كَئِيبًا حَزِينًا ؟ فَقَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ؟ وَقَدْ قُتِلَ ابْنِي وَفُقِئَتْ عَيْنِي ، فَقَالَ : يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ! إِنَّهُ مِنْ رَضِيَ بِقَضَاءِ اللَّهِ جَرَى عَلَيْهِ ، وَكَانَ لَهُ أَجْرٌ ، وَمَنْ لَمْ يَرْضَ بِقَضَاءِ اللَّهِ جَرَى عَلَيْهِ وَحَبِطَ عَمَلُهُ .قدامہ ابوزید عبدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کو غمگین اور افسردہ دیکھا تو ان سے فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں تمہیں افسردہ اور غمگین دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے کہا: ”امیر المومنین! مجھے کیا چیز روک سکتی ہے (غم کرنے سے)، جب کہ میرا بیٹا قتل کر دیا گیا اور میری آنکھ پھوڑ دی گئی؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! جو شخص اللہ کے فیصلے پر راضی ہو جائے تو وہ فیصلہ اس پر نافذ ہو کر رہتا ہے اور اسے اجر بھی ملتا ہے، اور جو اللہ کے فیصلے پر راضی نہ ہو تو وہ بھی اس پر نافذ ہو کر رہتا ہے اور اس کا عمل ضائع ہو جاتا ہے۔“
• أبو العباس هو أحمد بن المظفر البكري، لم أعرفه.
• ابن أبي خيثمة هو أحمد بن حرب بن شداد أبو بكر.
• أبو معاوية الغلابي هو غسان بن المفضل البصري، وثقه الدارقطنىِ وابن معين.
• قدامة أبو زيد العبدي لم أظفر له بترجمة.