شعب الایمان — حدیث نمبر 9682
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ فِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِ مِنْ أَصْلِهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ هُوَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاءَ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ بَنَاتِهِ وَهِيَ فِي السَّوْقِ ، فَأَخَذَهَا فَوَضَعَهَا فِي حِجْرِهِ ، حَتَّى قُبِضْتُ ، فَدَمَعَتْ عَيْنَاهُ ، فَبَكَتْ أُمُّ أَيْمَنَ ، فَقِيلَ لَهَا : أَتَبْكِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَتْ : أَلَا أَبْكِي وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْكِي ، فَقَالَ : "إِنِّي لَمْ أَبِكِ ، وَلَكِنَّ هَذِهِ رَحْمَةٌ إِنَّ الْمُؤْمِنَ تَخْرُجُ نَفْسُهُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ ، وَهُوَ يَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ اپنی ایک صاحبزادی کے پاس تشریف لائے، جو جان کنی کی حالت میں تھیں، تو آپ ﷺ نے انہیں اٹھا کر اپنی گود میں رکھ لیا، یہاں تک کہ ان کی روح قبض کر لی گئی۔ آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، تو سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا رونے لگیں۔ ان سے کہا گیا: ”کیا آپ رسول اللہ ﷺ کے سامنے روتی ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”میں کیوں نہ روؤں جب کہ رسول اللہ ﷺ خود رو رہے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں (بے صبری سے) نہیں رویا، بلکہ یہ تو رحمت ہے۔ مومن کی جان اس کے دونوں پہلوؤں کے بیچ سے نکلتی ہے اور وہ اس حال میں اللہ عزوجل کی حمد کر رہا ہوتا ہے۔“
• أبو إسحاق الفزاري هو إبراهيم بن محمد بن الحارث بن أسماء.
• عطاء بن السائب هو الثقفي، أبو محمد الكوفي، صدوق.
• عكرمة هو أبو عبد الله مولى ابن عباس: تقدموا.