حدیث نمبر: 9678
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ قَالَا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُطَيَّنُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ أُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ فَلْيَذْكُرْ مُصِيبَتَهُ بِي ، فَإِنَّهَا مِنْ أَعْظَمِ الْمَصَائِبِ " .
قَالَ الشَّيْخُ : وَقَدْ رُوِينَا فِي مَوْضِعٍ آخَرَ مِنْ حَدِيثِ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي مَرِضِ مَوْتِهِ "أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّمَا عَبْدٍ مِنْ أُمَّتِي أُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ مِنْ بَعْدِي فَلْيَتَعَزَّ بِمُصِيبَتِهِ بِي عَنْ مُصِيبَتِهِ الَّتِي يُصَابُ بِهَا مِنْ بَعْدِي ، فَإِنَّ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِي لَنْ يُصَابَ بِمُصِيبَةٍ بَعْدِي أَشَدَّ مِنْ مُصِيبَتِهِ بِي " .
ترجمہ

سیدنا ابن سابط کے والد (سابط) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے کوئی مصیبت پہنچے تو وہ میری مصیبت کو یاد کرے، کیونکہ وہ سب سے بڑی مصیبتوں میں سے ہے۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”ہم نے ایک دوسری جگہ موسیٰ بن عبیدہ ربذی کی حدیث سے روایت کیا ہے، وہ مصعب بن محمد بن شرحبیل سے، وہ ابوسلمہ سے، وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی مرضِ وفات میں فرمایا: ”اے لوگو! میری امت کے جس بندے کو میرے بعد کوئی مصیبت پہنچے تو وہ میرے بعد پہنچنے والی اپنی اس مصیبت پر میری مصیبت کے ذریعے سے تسلی حاصل کرے، کیونکہ میری امت کے کسی فرد کو میرے بعد کوئی ایسی مصیبت نہیں پہنچے گی جو اس مصیبت سے زیادہ سخت ہو جو اسے مجھ پر (میری وفات کی صورت میں) پہنچی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9678
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 1599) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, موسي بن عبيدة: ضعيف, ولحديثه شواھدضعيفة, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 436 (سنن ابن ماجه 1599) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف والحديث حسن بشواهده
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف والحديث حسن بشواهده (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 424) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 7/ 199 رقم 6718»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 1599 | معجم صغير للطبراني: 350
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• مطين هو محمد بن عبد الله بن سليمان، أبو جعفر الحضرمي.
• يحيى بن عبد الحميد الحماني هو الكوفي، حافظ إلا أنهم اتهموه بسرقة الحديث.
• أبو بردة الكندي هو عمرو بن يزيد التميمي، الكوفي. قال أبو حاتم: ليس بقوي، منكر الحديث وكان مرجئًا، وقال ابن معين: ليس حديثه بشيء، وقال الدارقطني وغيره: ضعيف. راجع "التهذيب" (٨/ ١١٩) "الجرح والتعديل" (٦/ ٢٦٩ - ٢٧٠) "تاريخ ابن معين" (٢/ ٤٥٦) "الضعفاء الكبير" (٣/ ٢٩٥) "التاريخ الكبير" (٣/ ٣٨٣) "الميزان" (٢/ ٢٩٣) "الثقات" (٧/ ٢٢١).
• ابن سابط ويقال: ابن عبد الله بن سابط ويقال: ابن عبد الله بن عبد الرحمن الجمحي المكي، وأبوه سابط بن أبي حميضة بن عمرو بن وهب بن حذافة الجمحي القرشي، له صحبة. راجع "الإصابة" (٢/ ٢) "أسد الغابة" (٢/ ٣٠٥) "الإكمال" (٥/ ٣).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1599 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مصیبت پر صبر کرنے کا ثواب۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مرض الموت میں) ایک دروازہ کھولا جو آپ کے اور لوگوں کے درمیان تھا، یا پردہ ہٹایا تو دیکھا کہ لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اچھی حالت میں دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا، اور امید کی کہ اللہ تعالیٰ اس عمل کو ان کے درمیان آپ کے انتقال کے بعد بھی باقی رکھے گا، اور فرمایا: " اے لوگو! لوگوں میں سے یا مومنوں میں سے جو کوئی کسی مصیبت میں مبتلا ہو جائے، تو وہ میری وفات کی مصیبت کو یاد کر کے صبر کرے، اس لیے کہ میری امت میں سے کسی کو میرے ب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1599]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہ ﷺ کو اپنی حیات مبارکہ کے آخری ایام میں بھی امت کا خیال تھا۔
چنانچہ جب انھیں نیکی پر قائم دیکھا تو بہت خوشی ہوئی۔

(2)
جب مصیبت پر صبر مشکل محسوس ہورہا ہو تو سوچے کہ اگر میرا عزیز یا بزرگ فوت ہوگیا ہے۔
تو یہ کوئی نئی بات نہیں۔
یہاں جو بھی آیا اسے جانا ہے۔
جب محمد رسول اللہ ﷺجیسی عظیم شخصیت کی بھی وفات ہوگئی۔
تو پھر اور کون ہے۔
جو ہمیشہ زندہ رہے۔

(3)
حدیث کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب کوئی مصیبت آئے تو مسلمان رسول اللہ ﷺ پر آنے والی مصیبتوں اور مشکلات کو یاد کرے اور نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کو پیش نظر رکھ کر صبرکرے۔
جس طرح نبی کریمﷺ نے ہر مشکل اور مصیبت کے موقع پر صبرکیا۔
اور مصائب پر جزع فزع کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
اسی طرح ہمیں بھی کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1599 سے ماخوذ ہے۔