شعب الایمان — حدیث نمبر 9672
باب: فصل: ٹڈیوں کی آزمائش اور اس پر صبر۔
فصل في محنة الجراد والصبر عليها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّعْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ الْأَحْوَلُ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، قَدْ صَارَ مِثْلَ الْفَرْخِ فَقَالَ : "هَلْ تَدْعُو اللَّهَ بِشَيْءٍ أَوْ تَسْأَلُهُ إِيَّاهُ " قَالَ : كُنْتُ أَقُولُ : اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا ، فَقَالَ : "سُبْحَانَ اللَّهِ لَا تَسْتَطِيعُهُ - أَوْ - لَا تُطِيقُهُ ، أَلَا قُلْتَ : اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ " ثُمَّ دَعَا اللَّهُ لَهُ ، فَشَفَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ . .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ النَّضْرِ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کی عیادت فرمائی جو (بیماری کے سبب کمزور ہو کر) چوزے کی مانند ہو چکا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ سے کوئی دعا کرتے ہو یا اس سے کچھ مانگتے ہو؟“ اس نے کہا: میں یہ دعا کیا کرتا تھا: «اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا» ”اے اللہ! آخرت میں تو مجھے جس چیز کی سزا دینے والا ہے وہ دنیا ہی میں مجھے جلدی دے دے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سبحان اللہ! تم اس کی طاقت نہیں رکھتے — یا فرمایا — تم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ تم نے یہ دعا کیوں نہ کی: «اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ» ”اے اللہ! اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے لیے اللہ سے دعا فرمائی تو اللہ عزوجل نے اسے شفا عطا فرما دی۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں عاصم بن نضر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو الوليد الفقيه هو حسان بن محمد بن أحمد بن هارون.
• عاصم بن النضر هو ابن المنتشر الأحول التيمي، أبو عمر البصري صدوق، من العاشرة (م د س).
تشریح، فوائد و مسائل
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کی جو بیماری سے سخت لاغر اور سوکھ کر چڑیا کے بچے کی طرح ہو گئے تھے عیادت کی، آپ نے ان سے فرمایا: " کیا تم اپنے رب سے اپنی صحت و عافیت کی دعا نہیں کرتے تھے؟ " انہوں نے کہا: میں دعا کرتا تھا کہ اے اللہ! جو سزا تو مجھے آخرت میں دینے والا تھا وہ سزا مجھے تو دنیا ہی میں پہلے ہی دیدے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سبحان اللہ! پاک ہے اللہ کی ذات، تو اس سزا کو کاٹنے اور جھیلنے کی طاقت و استطاعت نہیں رکھتا، تم یہ کیوں نہیں کہا کرتے تھے: «اللهم آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخر۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3487]
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو ہمیں دنیا میں بھی نیکی، اچھائی وبھلائی دے اور آخرت میں بھی حسنہ، نیکی بھلائی و اچھائی دے، اور بچالے تو ہمیں جہنم کے عذاب سے۔
(البقرة: 201)