شعب الایمان — حدیث نمبر 9593
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ عَثَّامٍ ، يَقُولُ دُعَاءُ الْأَنْبِيَاءِ تَعْرِيضٌ : ( رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ ) ، ( وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِينَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ) .حسین بن منصور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے علی بن عثام رحمہ اللہ کو یہ فرماتے سنا: ”انبیائے کرام کی دعا اشارے کنایے کی صورت میں ہوتی ہے: «رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ» ”اے میرے رب! جو بھلائی بھی تو میری طرف نازل فرمائے میں اس کا محتاج ہوں۔“ اور (سیدنا آدم علیہ السلام کی دعا): «وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِينَ» ”اور اگر تو مجھے نہ بخشے اور مجھ پر رحم نہ فرمائے تو میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔“ اور (سیدنا یونس علیہ السلام کی دعا): «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا۔“
• الحسين بن منصور هو ابن جعفر بن عبد الله السلمي النيسابوري.
• علي بن عثام هو ابن علي العامري، الكوفي.