شعب الایمان — حدیث نمبر 958

باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔

الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى

حدیث نمبر: 958
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْفَتْحِ الْبَغْدَادِيَّ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الصُّوفِيِّ قَالَ : " بِتُّ لَيْلَةً فِي مَسْجِدِ الشُّونِيزِيَّةِ فَأَقْلَقَنِي النَّوْمُ فَسَمِعْتُ قَائِلًا أَسْمَعُ صَوْتَهُ وَلَا أَرَى شَخْصَهُ يَقُولُ :
فَكَيْفَ تَنَامُ الْعَيْنُ وَهْيَ قَرِيرَةٌ وَلَمْ تَدْرِ فِي أَيِّ الْمَحَلَّيْنِ تَنْزِلُ
فَذَهَبَ عَنِّي النَّوْمُ " .
ترجمہ

ابو الفتح بغدادی رحمہ اللہ، جو جعفر بن محمد بن نصیر صوفی رحمہ اللہ کے ساتھیوں میں سے تھے، بیان کرتے ہیں: ”میں نے ایک رات مسجد شونیزیہ میں گزاری تو نیند نے مجھے بے چین کر دیا۔ پھر میں نے ایک کہنے والے کی آواز سنی جسے میں سن رہا تھا مگر اس کا وجود نظر نہیں آ رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا: ”آنکھ کیسے سو سکتی ہے اور وہ ٹھنڈی (مطمئن) بھی ہو، حالانکہ اسے معلوم ہی نہیں کہ وہ دونوں ٹھکانوں میں سے کس میں اترے گی۔“
تو میری نیند اڑ گئی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي عشر من شعب الايمان وهو باب في الخوف من الله تعالى / حدیث: 958
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 986