شعب الایمان — حدیث نمبر 9558
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرُّوحِ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مَرْوٍ - عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ : مَرَّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ بِمُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : مَا لِي أَرَاكَ مَغْمُومًا ؟ فَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ ذَاكَ لِدَيْنٍ قَدْ قَدَحَهُ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ : افُتِحَ لَهُ فِي بِالدُّعَاءِ . قَالَ : نَعَمْ ، لَقَدْ بُورِكَ لِعَبْدٍ مِنْ حَاجَةٍ أَكْثَرَ فِيهَا دُعَاءَ رَبِّهِ كَائِنَةً مَا كَانَتْ .سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”امام محمد بن علی رحمہ اللہ، امام محمد بن المنکدر رحمہ اللہ کے پاس سے گزرے تو کہا: ”کیا بات ہے، میں تمہیں غمگین دیکھ رہا ہوں؟“ (راوی کہتے ہیں کہ) ابو حاتم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”یہ اس قرض کی وجہ سے تھا جس نے انہیں پریشان کر رکھا تھا۔“ امام محمد بن علی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کیا اس کے لیے دعا کا دروازہ کھولا گیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو امام محمد بن علی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس بندے کے لیے برکت رکھ دی گئی ہے جو کسی حاجت میں، وہ جیسی بھی ہو، اپنے رب سے کثرت سے دعا کرے۔““
• عبد الرحمن بن صالح الأزدي هو العتكي الكوفي، صدوق.
• أبوروح لعله حرمي بن عمارة بن أبي حفصة البصري، صدوق يهم.