شعب الایمان — حدیث نمبر 9545
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنْ تُجَّارِ الْمَدِينَةِ يَخْتَلِفُ إِلَى جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ فَيُخَالِطُهُ ، وَيَعْرِفُهُ بِحُسْنِ الْحَالِ ، فَتَغَيَّرَتْ حَالُهُ فَجَعَلَ يَشْكُو ذَلِكَ إِلَى جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ فَقَالَ جَعْفَرٌ :
فَلَا تَجْزَعْ وَإِنْ أَعْسَرْتَ يَوْمًا فَقَدْ أَيْسَرْتَ فِي الزَّمَنِ الطَّوِيلِ وَلَا تَيْأَسْ فَإِنَّ الْيَأْسَ كُفْرٌ
لَعَلَّ اللَّهَ يُغْنِي عَنْ قَلِيلِ وَلَا تَظْنُنْ بِرَبِّكَ ظَنَّ سَوْءٍ
فَإِنَّ اللَّهَ أَوْلَى بِالْجَمِيلِ
قَالَ : فَخَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ وَأَنَا أَغْنَى النَّاسِ .ابراہیم بن مسعود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مدینہ کے تاجروں میں سے ایک آدمی جعفر بن محمد رحمہ اللہ کے پاس آیا جایا کرتا تھا، ان سے میل جول رکھتا تھا اور وہ اسے اچھی حالت والا جانتے تھے۔ پھر اس کی حالت بدل گئی تو وہ جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے اس کی شکایت کرنے لگا۔ اس پر جعفر رحمہ اللہ نے کہا: «فَلَا تَجْزَعْ وَإِنْ أَعْسَرْتَ يَوْمًا فَقَدْ أَيْسَرْتَ فِي الزَّمَنِ الطَّوِيلِ
وَلَا تَيْأَسْ فَإِنَّ الْيَأْسَ كُفْرٌ لَعَلَّ اللَّهَ يُغْنِي عَنْ قَلِيلِ
وَلَا تَظْنُنْ بِرَبِّكَ ظَنَّ سَوْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ أَوْلَى بِالْجَمِيلِ»
”پس گھبراؤ نہیں، اگر ایک دن تنگ دستی آ گئی ہے تو تم لمبے زمانے تک خوشحال بھی رہے ہو۔ اور مایوس نہ ہو، کیونکہ مایوسی کفر ہے، شاید اللہ تعالیٰ تھوڑی ہی دیر میں تمہیں بے نیاز کر دے۔ اور اپنے رب کے بارے میں برا گمان نہ رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ بھلائی کا زیادہ حق دار ہے۔“
اس تاجر نے کہا: ”پھر میں ان کے پاس سے نکلا تو میں سب لوگوں سے زیادہ غنی تھا۔“
• إبراهيم بن مسعود لعله ابن عبد الحميد القرشي الهمداني صدوق.
• جعفر بن محمد لم أستطع تعيينه. والأبيات ذكرها ابن أبي الدنيا في "الفرج بعد الشدة" (ص ٥٣). وفيه "إذا أعسرت" موضع "وإن أعسرت".