شعب الایمان — حدیث نمبر 9527
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي أَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : يُؤْتَى بِثَلَاثَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْغِنَيِّ وَالْمَرِيضِ وَالْعَبْدِ الْمَمْلُوكِ . فَقَالَ لِلْغَنِيِّ : مَا يَمْنَعُكَ مِنْ عِبَادَتِي ؟ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ أَكْثَرْتَ لِي مِنَ الْمَالِ فَطَغَيْتُ فَيُؤْتَى بِسُلَيْمَانَ فِي مُلْكِهِ فَيَقُولُ : أَنْتَ كُنْتُ أَشَدَّ شُغْلًا مِنْ هَذَا ؟ قَالَ : يَقُولُ : لَا بَلْ هَذَا . قَالَ : فَإِنَّ هَذَا لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ عَبَدَنِي . قَالَ : ثُمَّ يُؤْتَى بِالْمَرِيضِ قَالَ : فَيَقُولُ : مَا يَمْنَعُكَ مِنْ عِبَادَتِي ؟ قَالَ : يَقُولُ : شُغِلْتُ عَلَى جَسَدِي . قَالَ : فَيُؤْتَى بِأَيُّوبَ فِي ضُرِّهِ فَيَقُولُ : أَنْتَ كُنْتَ أَشَدَّ ضُرًّا مِنْ هَذَا ؟ قَالَ : لَا بَلْ هَذَا . قَالَ : فَإِنَّ هَذَا لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ عَبَدَنِي . قَالَ : ثُمَّ يُؤْتَى بِمَمْلُوكٍ فَيَقُولُ : مَا مَنَعَكَ مِنْ عِبَادَتِي ؟ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ جَعَلْتَ عَلَيَّ أَرْبَابًا يَمْلِكُونَنِي . قَالَ : فَيُؤْتَى بِيُوسُفَ فِي عُبُودِيَّتِهِ فَيَقُولُ : أَنْتَ كُنْتُ أَشَدَّ عُبُودِيَّةً أَمْ هَذَا ؟ ، قَالَ : لَا بَلْ هَذَا . قَالَ : فَإِنَّ هَذَا لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ عَبَدَنِي .امام مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قیامت کے دن تین آدمی لائے جائیں گے: مال دار، بیمار اور غلام۔ مال دار سے اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے میری عبادت سے کس چیز نے روکا؟“ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! تو نے مجھے بہت زیادہ مال دے دیا تھا تو میں سرکش ہو گیا۔“ پھر سلیمان علیہ السلام کو ان کی بادشاہت سمیت لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تو اس سے زیادہ مشغول تھا؟“ وہ کہے گا: ”نہیں، بلکہ یہی زیادہ مشغول تھے۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کے باوجود اس چیز نے اسے میری عبادت سے نہیں روکا۔“ پھر بیمار کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے میری عبادت سے کس چیز نے روکا؟“ وہ کہے گا: ”میں اپنے جسم (کی بیماری) میں مشغول رہا۔“ پھر ایوب علیہ السلام کو ان کی تکلیف کی حالت میں لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیری تکلیف اس سے زیادہ سخت تھی؟“ وہ کہے گا: ”نہیں، بلکہ اس کی تکلیف زیادہ سخت تھی۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کے باوجود اس چیز نے اسے میری عبادت سے نہیں روکا۔“ پھر ایک غلام کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے میری عبادت سے کس چیز نے روکا؟“ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! تو نے مجھ پر ایسے آقا مسلط کر دیے تھے جو میرے مالک تھے۔“ پھر یوسف علیہ السلام کو ان کی غلامی کی حالت میں لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیری غلامی زیادہ سخت تھی یا اس کی؟“ وہ کہے گا: ”نہیں، بلکہ اس کی۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کے باوجود اس چیز نے اسے میری عبادت سے نہیں روکا۔“
• الليث هو ابن أبي سليم بن زنيم القرشي، يضعفونه.