شعب الایمان — حدیث نمبر 9525
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ نَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ نَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الصَّبْرَ وَمَا جَعَلَ اللَّهُ فِيهِ مِنَ الْفَضْلِ ثُمَّ قَالَ : مَا أَعْطَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدًا شَيْئًا فِي الدُّنْيَا ثُمَّ أَخَذَهُ مِنْهُ فَأَعْقَبَهُ بِمَا أَخَذَ مِنْهُ الصَّبْرَ إِلَّا كَانَ مَا أَعْطَاهُ خَيْرًا مِمَّا أَخَذَ مِنْهُ .امام محمد بن عمرو رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو رسول اللہ ﷺ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ صبر اور اس میں اللہ تعالیٰ نے جو فضیلت رکھی ہے اس کا ذکر کر رہے تھے، پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ عزوجل جب کسی بندے کو دنیا میں کوئی چیز عطا فرماتا ہے، پھر اسے اس سے واپس لے لیتا ہے اور جو کچھ لیا اس کے بدلے میں اسے صبر عطا کر دیتا ہے، تو جو کچھ اسے عطا کیا گیا ہوتا ہے وہ اس سے بہتر ہوتا ہے جو اس سے لیا گیا۔“
• الحسن بن علي بن عفان، العامري، أبو محمد الكوفي، صدوق.
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة بن زيد، القرشي الكوفي، ثقة ثبت.
• محمد بن عمرو هو ابن علقمة بن وقاص الليثي. صالح الحديث.