شعب الایمان — حدیث نمبر 9520
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
قَالَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ (شَاهَوَيْهِ) حَدَّثَنِي عَمِّي حَاتِمُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : مَرِضَ جَدِّي عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ فَدَخَلَ عَلَيْهِ مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ يَعُودُهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ : إِنَّ الْعَبْدَ لَيُبْتَلَى فِي مَالِهِ فَيَصْبِرُ فَلَا يَبْلُغُ بِذَلِكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى ، وَيُبْتَلَى فِي بَدَنِهِ فَيَصْبِرُ فَيَبْلُغُ بِذَلِكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى قَالَ : وَكَانَ عَطَاءٌ قَدْ أَصَابَتْهُ مَرَضَاتٌ .حاتم بن بشر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے دادا عطاء خراسانی رحمہ اللہ بیمار ہو گئے تو محمد بن واسع رحمہ اللہ ان کی عیادت کے لیے ان کے پاس تشریف لائے اور کہا کہ میں نے حسن بصری رحمہ اللہ کو یہ فرماتے سنا: ”بندہ اپنے مال میں آزمایا جاتا ہے، وہ صبر کرتا ہے مگر اس سے بلند درجات تک نہیں پہنچ پاتا، اور (جب) اپنے جسم میں آزمایا جاتا ہے تو صبر کرتا ہے، پھر اس کے سبب بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: عطاء رحمہ اللہ کو کئی بیماریاں لاحق ہو چکی تھیں۔