شعب الایمان — حدیث نمبر 9506
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ نَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ رَزِينٍ نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعِ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَدِمَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكَ فَخَرَجَ بِرِجْلِهِ قُرْحَةُ الْأَكَلَةِ فَبَعَثَ إِلَيْهِ الْوَلِيدُ بِالْأَطِبَّاءِ فَأَجْمَعَ عَلَى إِنْ لَمْ يَنْشُرُوهَا قَتَلَتْهُ ، قَالَ : فَنَشَرُوهَا بِالْمِنْشَارِ فَمَا حَرَّكَ عُضْوًا مِنْ عُضْوٍ وَصَبَرَ فَلَمَّا رَأَى الْقَدَمَ بِأَيْدِيهِمْ دَعَا بِهَا فَقَلَّبَهَا فِي يَدِهِ ثُمَّ قَالَ : أَمَا وَالَّذِي حَمَلَنِي عَلَيْكِ إِنَّهُ لَيَعْلَمُ أَنِّي مَا مَشَيْتُ بِهَا إِلَى حَرَامٍ أَوْ قَالَ : مَعْصِيَةٍ . قَالَ الْوَلِيدُ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعِ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَوْ غَيْرُهُ مِنْ أَهْلِ دِمَشْقَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ حَضَرَ عُرْوَةَ حِينَ فُعِلَ بِهِ ذَلِكَ ، قَالَ هَذِهِ الْمَقَالَةَ ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَغُسِلَتْ وَطُيِّبَتْ وَلُفَّتْ فِي قُبْطِيَّةٍ ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ .نافع بن ذؤیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ولید بن عبدالملک کے پاس آئے تو ان کے پاؤں میں گلنے سڑنے والا پھوڑا (آکلہ) نکل آیا۔ ولید نے ان کے پاس طبیب بھیجے تو ان سب کا اس پر اتفاق ہوا کہ اگر انہوں نے اسے آری سے کاٹ کر الگ نہ کیا تو یہ انہیں ہلاک کر دے گا۔ راوی کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے اسے آری سے کاٹا تو عروہ رحمہ اللہ نے اپنا کوئی عضو بھی نہ ہلایا اور صبر کیے رہے۔ جب انہوں نے اپنا قدم طبیبوں کے ہاتھوں میں دیکھا تو اسے منگوایا اور اپنے ہاتھ میں الٹ پلٹ کر دیکھا، پھر کہا: ”سنو! اس ذات کی قسم جس نے مجھے تجھ پر سوار کیا! وہ خوب جانتا ہے کہ میں تجھے لے کر کبھی کسی حرام کی طرف نہیں چلا“ یا کہا: ”کسی نافرمانی کی طرف نہیں چلا۔“ ولید نے کہا: عبداللہ بن نافع بن ذؤیب یا دمشق کے کسی اور شخص نے اپنے والد سے روایت کیا کہ وہ عروہ رحمہ اللہ کے پاس اس وقت موجود تھے جب ان کے ساتھ یہ کیا گیا، تو انہوں نے یہی بات کہی، پھر حکم دیا تو اس (کٹے ہوئے پاؤں) کو غسل دیا گیا، خوشبو لگائی گئی اور قبطی کپڑے میں لپیٹا گیا، پھر اسے مسلمانوں کے قبرستانوں کی طرف بھیج دیا گیا۔