شعب الایمان — حدیث نمبر 95
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پہلی شاخ: اللہ عزوجل پر ایمان کا باب۔
الأول من شعب الإيمان ، وهو باب في الإيمان بالله عز وجل
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ . . . فَذَكَرَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ مَاتَ ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ . . . " رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ وَغَيْرِهِ ، عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " وَقَدْ ذَكَرْنَا مِنْ فَضَائِلِ هَذِهِ الْكَلِمَةِ فِي الْجُزْءِ الْخَامِسِ مِنْ كِتَابِ الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ جُمْلَةً كَافِيَةً ، فَاقْتَصَرْنَا هَاهُنَا عَلَى مَا ذَكَرْنَا " .سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے (اسی طرح) روایت ہے، البتہ اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ جانتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔۔۔“ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے زہیر بن حرب رحمہ اللہ اور دیگر کے واسطے سے ابن علیہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہم نے اس کلمے کے فضائل کے بارے میں ”کتاب الاسماء والصفات“ کے پانچویں جزء میں کافی کچھ بیان کر دیا ہے، لہٰذا یہاں ہم نے اتنے ہی پر اکتفا کیا ہے جتنا ذکر کیا۔“
• أحمد بن جعفر بن حمدان بن مالك بن شبيب البغدادي القطيعي، أبو بكر (م ٣٦٨ هـ) والقطيعي (بفتح القاف وكسر الطاء) نسبة إلى قطيعة الدقيق، محلة في أعلى غربي بغداد، راوي كتب الإمام- أحمد، رحل وكتب وخرج. قال الدارقطني: "ثقة زاهد قديم"، وكان اختل في أخر عمره، راجع "السير" (١٦/ ٢١٠ - ٢١٢)، "تاريخ بغداد" (٤/ ٧٣)، "الوافي" (٦/ ٢٩٠)، "الأنساب" (١٠/ ٤٦٥)، "شذرات" (٣/ ٦٥)، وا نظر "الميزان" (١/ ٨٧)، "اللسان" (١/ ١٤٥).
• عبد الله بن أحمد بن محمد بن حنبل، أبو عبد الرحمن الشيباني المروزي ثم البغدادي (م ٢٩٠ هـ)، الإمام ابن الإمام، محدث بغداد، روى عن أبيه شيئًا كثيرًا، وكان أبوه يثني عليه، كان ثقهّ، ثبتا، فهما. راجع "السير" (١٣/ ٥١٦ - ٥٢٦)، "تاريخ بغداد" (٩/ ٣٧٥)، "التذكرة" (٢/ ٦٦٥)، "شذرات" (٢/ ٢٠٣).
• وأبوه أحمد بن محمد بن حنبل، أبو عبد الله الشيباني (م ٢٤١ هـ)، أحد الأئمة، ثقة حافظ، فقيه حجة، وهو رأس الطبقة العاشرة (ع).
• إسماعيل ابن علية هو إسماعيل بن إبراهيم بن مقسم الأسدي، أبو بشر البصري المعروف بابن علية (بضم العين وفتح وتشديد الياء المفتوحة) (م ١٩٣ هـ). ثقة، حافظ. من الثامنة. (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
اہل سنت اور اہل حق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ توحید پر مرنے والا جنتی ہے اگر وہ گناہوں سے بچا ہو۔
صحیح تو یہ ہے کہ وہ سیدھا جنت میں داخل ہوگا، اگر اس نے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا اور توبہ کی توفیق نہ ملی، تو پھر اللہ تعالیٰ کی مرضی، اس کے گناہ معاف کر دے اور جنت میں داخل کرے، یا اس کے گناہوں کے مطابق دوزخ میں داخل کر کے گناہوں سے پاک صاف کر کے جنت میں لے جائے۔
بہر حال وہ انجام کے اعتبار سےجنتی ہے۔
تو حید کے اقرار وشہادت کے لیے رسالت وآخرت پر یقین وایمان لازم ہے، ان کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔
«. . . وَعَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ» . . .»
". . . سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص مر گیا اس حال میں کہ وہ اس بات کو یقینی طور پر جانتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمائے گا . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/0: 37]
تخریج:
[صحيح مسلم 136]
➊ نجات صرف اللہ و رسول پر ایمان لانے اور قرآن و حدیث پر عمل کرنے پر ہی موقوف ہے۔ توحید و سنت کے بغیر اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ توحید کو ماننے والا ہی جنتی ہے۔
➋ توحید سے پہلے اس کا علم ہونا اور پھر دل، زبان اور جسم سے اس کی تصدیق کرنا ہی ایمان ہے۔