شعب الایمان — حدیث نمبر 9472
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمٍ وَعَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا ابْتَلَى عَبْدًا بِالْبَلَاءِ بَعَثَ إِلَيْهِ مَلَكَيْنِ فَقَالَ لَهُمَا : انْظُرَا مَا يَقُولُ عَبْدِي لِعُوَّادِهِ حِينَ يَعُودُونَهُ فَإِنْ كَانَ قَدْ قَالَ خَيْرًا وَلَمْ يَشْكُ إِلَيْهِمُ الَّذِي بِهِ مِنَ الْبَلَاءِ ، قَالَ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ أَبْدِلُوا عَبْدِي بِلَحْمِ خَيْرًا مِنْ لَحْمِهِ وَبِدَمٍ خَيْرًا مِنْ دَمِهِ وَأَخْبِرُوهُ أَنِّي إِنْ قَبْضَتُهُ أَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ وَإِنْ أَنَا أَطْلَقْتُهُ مِنْ وَثَاقِي فَلْيَسْتَأْنِفِ الْعَمَلَ .
وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ مَوْصُولًا .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل جب کسی بندے کو کسی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تو اس کی طرف دو فرشتے بھیجتا ہے اور ان سے فرماتا ہے: ”دیکھو میرا بندہ اپنی عیادت کرنے والوں سے، جب وہ اس کی عیادت کو آتے ہیں، کیا کہتا ہے؟“ پھر اگر اس نے اچھی بات کہی اور جس آزمائش میں وہ مبتلا ہے اس کی ان سے شکایت نہیں کی تو اللہ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: ”میرے بندے کو اس کے گوشت کے بدلے اس سے بہتر گوشت اور اس کے خون کے بدلے اس سے بہتر خون عطا کرو، اور اسے بتا دو کہ اگر میں اس کی روح قبض کروں گا تو اسے جنت میں داخل کروں گا، اور اگر میں اسے اپنی قید سے آزاد کر دوں تو وہ نئے سرے سے عمل شروع کرے۔““
اور ایک دوسری سند سے صحیح سند کے ساتھ موصولاً بھی یہ روایت مروی ہے۔
• أبو عبد الرحمن السلمي هو محمد بن الحسين بن موسى الأزدي الصوفي، تكلموا فيه.
• أبو محمد بن أبي حامد المقرئ هو عبد الرحمن بن أحمد بن إبراهيم لا توجد ترجمته.
• أبو صالح الحراني هو عبد الغفار بن داود بن مهران.
• ابن عياش هو إسماعيل بن عياش بن سليم العنسي الحمصي صدوق. وفي جميع النسخ "أبوعياش" وهو خطأ فاحش.
• سليمان بن سليم هو الكلبي، أبو سلمة الشامي القاضي (م ١٤٧ هـ). ثقة عابد، من السابعة (ع).
• عباد بن كثير هو الثقفي البصري متروك. لم أقف على من خرج هذا الحديث بهذا الوجه لعل المؤلف قد انفرد به.