شعب الایمان — حدیث نمبر 946
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
حدیث نمبر: 946
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ : سَأَلْتُ الْفُضَيْلَ بْنَ عِيَاضٍ عَنْ شَيْءٍ قَالَ : " مَنْ خَافَ اللَّهَ خَافَ مِنْهُ كُلُّ شَيْءٍ وَمَنْ خَافَ غَيْرَ اللَّهِ خَافَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ " .
وَقَدْ رُوِيَ هَذَا اللَّفْظُ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ مَرْفُوعًا غَيْرَ أَنَّ إِسْنَادَهُ مَجْهُولٌ .ترجمہ
(راوی کہتے ہیں:) میں نے امام فضیل بن عیاض رحمہ اللہ سے ایک بات کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”جو اللہ سے ڈرتا ہے ہر چیز اس سے ڈرتی ہے، اور جو اللہ کے سوا کسی اور سے ڈرتا ہے وہ ہر چیز سے ڈرتا ہے۔“
(مصنف کہتے ہیں:) یہ الفاظ سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بھی روایت کیے گئے ہیں، لیکن اس کی سند مجہول ہے۔