شعب الایمان — حدیث نمبر 9459
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ - حَ ،
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْمَاعِيلَ إِبْرَاهِيمُ السَّكْسَكِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ أَبِي مُوسَى وَاصْطَحَبَ هُوَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ فِي سَفَرٍ ، فَكَانَ يَزِيدُ يَصُومُ ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ : سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى مِرَارًا يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ أَوْ سَافَرَ كُتِبَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ مُقِيمًا صَحِيحًا .
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ غَيْرَ أَنَّ فِي رِوَايَةِ الْحَارِثِ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ .
وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مَطَرِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ . سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندہ بیمار ہو جائے یا سفر میں ہو تو اس کے لیے اسی عمل کے مانند اجر لکھا جاتا ہے جو وہ حالتِ اقامت اور تندرستی میں کیا کرتا تھا۔“
ابو بردہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اور یزید بن ابی کبشہ رحمہ اللہ ایک سفر میں ساتھ تھے اور یزید روزہ رکھا کرتے تھے، تو ابو بردہ رحمہ اللہ نے ان سے کہا: ”میں نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو بارہا یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’جب بندہ بیمار ہو جائے یا سفر کرے تو اس کے لیے اسی عمل کے مانند اجر لکھا جاتا ہے جو وہ حالتِ اقامت اور تندرستی میں کیا کرتا تھا۔‘“
شیخ (امام بیہقی) احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں (راویوں) کے الفاظ یکساں ہیں، البتہ حارث کی روایت میں یوں ہے: ’مجھ سے ابراہیم بن اسماعیل نے بیان کیا۔‘“
اور اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں مطر بن فضل کے واسطے سے یزید بن ہارون سے روایت کیا ہے۔
• الحارث بن محمد هو ابن أبي أسامة، أبو محمد التميمي صدوق.
• أبو إسماعبل إبراهيم السكسكي هو إبراهيم بن عبد الرحمن الكوفي.
• يزيد بن أبي كبشة هو السكسكي، الدمشقي مقبول.
تشریح، فوائد و مسائل
اس کے بعد ہر نیک سفر کا مسافر جس سے مجبوری کی وجہ سے بہت سے نوافل‘ ورد‘ وظائف‘ نماز تہجد وغیرہ ترک ہو جاتی ہیں۔
یہ اللہ کا فضل ہے کہ ایسے مسافر کے لئے ان جملہ اعمال صالحہ نافلہ کا ثواب ملتا رہتا ہے۔
جو وہ حالت حضر میں کرتا رہتا تھا اور اب حالت سفر میں وہ عمل سے ترک ہوگئے۔
مسلمان مریض کے لئے بھی یہی حکم ہے۔
یہ اللہ کا فضل ہے جو امت محمدیہ کی خصوصیات میں سے ہے۔
یہ اللہ کا محض فضل ہے کہ سفر و حضر ہر جگہ مجھ ناچیز کا عمل تسوید بخاری شریف جاری رہتا ہے۔
جسے میں نفلی عبادت کی جگہ ادا کرتا رہتا ہوں۔
اللہ قبول کرے اور خلوص عطا کرے آمین۔
1۔
اگر کوئی بیماری یا سفر کی وجہ سے فرض کی ادائیگی سے عاجز رہے تو اس حدیث کے مطابق امید ہے کہ اسے ثواب سے محروم نہیں کیا جا ئے گا۔
مثلاً: کھڑے ہو کر نماز پڑھنا فرض ہے لیکن اگر کسی مجبوری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھی جائے تو اس کے لیے قیام کا ثواب ہی لکھا جائے گا۔
اسی طرح دوران سفر میں بہت سے نوافل و ظائف اور معمولات چھوٹ جاتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ مسافر کو ان تمام اعمال کا ثواب ملتا رہتا ہے جو وہ گھر میں رہتے ہوئے کیا کرتا تھا۔
2۔
عنوان میں مسافر سے مراد سفر جہاد کا مسافر ہے پھر نیک غرض کے لیے سفر کرنے والا مراد ہے۔
3۔
واضح رہے کہ یہ اعزاز اس مسافر کے لیے ہے جو دوران سفر میں اپنا وقت اللہ کی اطاعت میں گزارے اور گناہوں سے اپنا دامن بچائے رکھے۔