شعب الایمان — حدیث نمبر 9445
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَسَلْمَانُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ كِنْدَةَ نَعُودُهُ ، فَقَالَ سَلْمَانُ : إِنَّ اللَّهَ لَيَبْتَلِيَ الْمُؤْمِنَ بِالْبَلَاءِ ثُمَّ يُعَافِيهِ فَيَكُونُ كَفَّارَةً لِذُنُوبِهِ ، وَمُسْتَعْتَبًا فِيمَا يَسْتَقْبِلُ ، وَيَبْتَلِي الْكَافِرَ بِالْبَلَاءِ ثُمَّ يُعَافِيهِ فَيَكُونُ كَالْبَعِيرِ يَعْقِلُهُ أَهْلُهُ ، فَلَا يَدْرِي فِيمَا عُقِلَ ، وَيَحِلُّونَهُ فَلَا يَدْرِي فِيمَا حُلَّ .سعید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ قبیلہ کندہ کے ایک آدمی کی عیادت کے لیے گئے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مومن کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے، پھر اسے عافیت دیتا ہے تو وہ آزمائش اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے اور آئندہ کے لیے اسے (اللہ کی رضا حاصل کرنے کا) موقع مل جاتا ہے۔ اور کافر کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے، پھر اسے عافیت دیتا ہے تو وہ اس اونٹ کی طرح ہوتا ہے جسے اس کے مالک باندھ دیتے ہیں تو وہ نہیں جانتا کہ کیوں باندھا گیا، اور وہ اسے کھول دیتے ہیں تو وہ نہیں جانتا کہ کیوں کھولا گیا۔“
• أبو الجراب هو الأحوص بن جواب الضبي كوفي صدوق.
• إبراهيم هو ابن يزيد النخعي. راجع ما مر من تخريجه في الحديث السابق.