شعب الایمان — حدیث نمبر 9439
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنَا سِنَانٌ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ابْنَةٌ لِي كَذَا وَكَذَا فَذَكَرَتْ حُسْنَهَا وَجَمَالَهَا فَآثَرْتُكَ بِهَا قَالَ : "قَدْ قَبِلْتُهَا " فَلَمْ تَزَلْ تَمْدَحُهَا حَتَّى ذَكَرَتْ أَنَّهَا لَمْ تُصْدَعْ وَلَمْ تَشْتَكِ شَيْئًا قَطُّ ، قَالَ : "لَا حَاجَةَ لِي فِي ابِنْتِكِ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری ایک بیٹی ہے جو ایسی اور ایسی ہے“ اور اس نے اس کے حسن و جمال کا ذکر کیا، (پھر کہا:) ”تو میں نے اسے (آپ کے نکاح کے لیے) آپ کے لیے چن لیا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اسے قبول کر لیا۔“ وہ اس کی تعریف کرتی رہی یہاں تک کہ اس نے یہ بھی بتایا کہ اسے کبھی سر درد نہیں ہوا اور نہ کبھی کوئی شکایت لاحق ہوئی۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تیری بیٹی کی کوئی حاجت نہیں۔“
• السهمي هو عبد الله بن بكر بن حبيب الباهلي، أبو وهب البصري.
• سنان بن ربيعة الحضرمي الباهلي البصري، أبو ربيعة. صدوق، فيه لين.