شعب الایمان — حدیث نمبر 9427
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَنْ مَاتَ غَرِيبًا مَاتَ شَهِيدًا ، وَوُقِيَ فَتَّانَيِ الْقَبْرِ ، وَغُدِيَ وَرِيحَ عَلَيْهِ بِرِزْقِهِ مِنَ الْجَنَّةِ " .
تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيُّ وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي سَكِينَةَ الْحَلَبِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ أَبِي يَحْيَى يَقُولُ : حَكَمَ اللَّهُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ هُوَ سَمَّانِي قَدَرِيًّا .
وَأَمَّا ابْنُ جُرَيْجٍ فَإِنِّي حُدِّثْتُهُ "مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا مَاتَ شَهِيدًا " فَحُدِّثَ عَنِّي "مَنْ مَاتَ مَرِيضًا مَاتَ شَهِيدًا " وَنَسَبَنِي إِلَى جَدِّي مِنْ قِبَلِ أُمِّي فَقَالَ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ .
قُلْتُ : كَذَا قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ فِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ عَنْهُ إِبْرَاهِيمِ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص غربت (پردیس) کی حالت میں فوت ہوا وہ شہید مرا، اسے قبر کے دونوں فتنہ میں ڈالنے والے فرشتوں (کے سوال و جواب) سے بچا لیا جائے گا، اور صبح و شام جنت سے اس کا رزق اس کے پاس لایا جاتا رہے گا۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو بیان کرنے میں ابراہیم بن ابی یحییٰ اسلمی منفرد ہیں۔ اور ہمیں ابوعبداللہ الحافظ نے خبر دی، انہیں دعلج بن احمد نے، انہیں احمد بن علی الابار نے، انہیں ابن ابی سکینہ حلبی نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے ابراہیم بن ابی یحییٰ کو کہتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ میرے اور مالک بن انس کے درمیان فیصلہ فرمائے، انہوں نے ہی مجھے قدری کہا تھا۔“
(ابراہیم بن ابی یحییٰ نے مزید کہا:) ”رہے ابن جریج، تو میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی تھی: ”جو شخص رباط (سرحد کی نگہبانی) کی حالت میں فوت ہوا وہ شہید مرا“، تو میری طرف سے یوں روایت بیان کر دی گئی: ”جو شخص بیماری کی حالت میں فوت ہوا وہ شہید مرا“، اور انہوں نے مجھے میری ماں کی طرف سے میرے نانا کی طرف منسوب کر کے ”ابراہیم بن ابی عطاء“ کہہ دیا۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: ابن جریج سے بعض روایات میں اسی طرح ”ابراہیم بن ابی عطاء“ کہا گیا ہے۔
• إبراهيم بن محمد هو ابن أبي يحيى الأسلمي المديني وقيل هو ابن أبي عطاء متروك.
• موسى بن وردان هو العامري المصري، صدوق ربما أخطأ.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو بیمار ہو کر مرا وہ شہید مرا، اور وہ قبر کے فتنہ سے بچایا جائے گا، صبح و شام جنت سے اس کو روزی ملے گی۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1615]
فوائد و مسائل:
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن جریج ہے۔
اس سے غلطی ہوئی ہے یا ابراہیم بن محمد بن ابو عطاء نے غلطی کی ہے۔
اس لئے یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ صحیح نہیں ہے۔
اصل میں یہ فضیلت جہاد کے موقع پر سرحدوں کی حفاظت کرنے والے کےلئے ہے۔
صحیح مسلم میں حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا۔
ایک دن رات سرحد پرٹھرنا ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے۔
اور اگر وہ (محاذ پر ٹھرنے کے دوران میں)
فوت ہوگیا تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا۔
جو وہ کرتا تھا۔ (اس عمل کا ثواب مرنے کے بعد بھی اسے ملتا رہے گا۔)
اور اس کا رزق اسے ملتا رہے گا۔
اور وہ آزمائش سے محفوظ رہے گا۔ (صحیح مسلم، الإمارۃ، باب فضل الرباط فی سبیل اللہ عزوجل، حدیث: 163)