شعب الایمان — حدیث نمبر 9423

باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔

فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات

حدیث نمبر: 9423
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "إِذَا كَانَ أَجَلُ أَحَدِكُمْ بِأَرْضٍ أَثْبَتَ اللَّهُ لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً ، فَإِذَا بَلَغَ أَقْصَى أَثَرِهِ فَتَوَفَّاهُ ، فَتَقُولُ الْأَرْضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : يَا رَبِّ ، هَذَا مَا اسْتَوْدَعْتَنِي " .
تَابَعَهُ هُشَيْمٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت کسی سرزمین میں مقرر ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس سرزمین کی طرف کوئی نہ کوئی حاجت پیدا فرما دیتا ہے، پھر جب وہ اپنے نشانِ قدم کی آخری حد (یعنی اپنی منزلِ مقصود) تک پہنچ جاتا ہے تو اللہ اسے وفات دے دیتا ہے، پھر قیامت کے دن زمین عرض کرے گی: اے میرے رب! یہ وہ امانت ہے جو تو نے میرے سپرد کی تھی۔“
ہشیم اور محمد بن خالد وہبی نے اسماعیل سے روایت کرنے میں اس (عمر بن علی مقدمی) کی متابعت کی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9423
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9889
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 4263) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, إسماعيل بن أبي خالد عنعن (تقدم:2618) وروى الترمذي (2146) عن رسول الله ﷺ : ((إذا قضى الله لعبد أن يموت بأرض جعل له إليها حاجة ، أو قال : بها حاجة ۔))وسند صحيح وقال الترمذي : ” هذا حديث صحيح “ وهو يغني عنه ۔ (سنن ابن ماجه 4263) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 295) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (الزهد) 2/ 1424 رقم 4263، والحاكم فى (المستدرك) 1/ 41، 1/ 42، والطبراني فى (الكبير) 10/ 229 رقم 10403»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 4263
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن يحيى هو ابن أبي حزم القطيعي البصري (م ٢٥٣ هـ). صدوق، من العاشرة (م د س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4263 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم میں سے کسی کی موت کسی زمین میں لکھی ہوتی ہے تو ضرورت اس کو وہاں لے جاتی ہے، جب وہ اپنے آخری نقش قدم کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی روح قبض کر لیتا ہے، زمین قیامت کے دن کہے گی: اے رب! یہ تیری امانت ہے جو تو نے میرے سپرد کی تھی۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4263]
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل: (1)
اللہ کا علم کامل اور اکمل ہے۔
اسے معلوم ہے کس شخص کی موت کہاں آنے کافیصلہ ہوچکا ہے۔
بندے کو معلوم نہیں ہے۔
ارشاد ہے: ﴿وَمَا تَدْرِ‌ي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِ‌ي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْ‌ضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ‌﴾ (لقمان: 34: 31)
 ’’کسی کومعلوم نہیں کہ وہ کس زمین میں مرےگا۔
اللہ تعالیٰ ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے۔‘‘

(2)
انسان کی موت اپنے وقت مقرر پرآتی ہے۔
ظاہری طور پر کوئی سبب بن جاتا ہے۔
جسے ہم حادثہ قرار دے لیتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4263 سے ماخوذ ہے۔