شعب الایمان — حدیث نمبر 9413
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مُصَبَّحٍ - أَوْ أَبَا مُصَبَّحٍ - عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : عَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَ رَوَاحَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا تَعُدُّونَ شُهَدَاءَ أُمَّتِي ؟ " فَقَالُوا : مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ ، الْقَتْلُ شَهَادَةٌ ، وَالْبَطَنُ شَهَادَةٌ ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ ، وَالْمَرْأَةُ يَقْتُلُهَا وَلَدُهَا جَمْعًا شَهَادَةٌ " .سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کی عیادت فرمائی، تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: ”تم میری امت کے شہداء کس کو شمار کرتے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہداء بہت تھوڑے ہوں گے! (اللہ کی راہ میں) قتل ہونا شہادت ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنا شہادت ہے، طاعون سے مرنا شہادت ہے، اور وہ عورت جسے اس کا بچہ پیٹ میں (حمل کی حالت میں) لیے ہوئے مار ڈالے، یعنی زچگی میں فوت ہو، وہ بھی شہادت ہے۔“