شعب الایمان — حدیث نمبر 9384

باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔

فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات

حدیث نمبر: 9384
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : عَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرِيضًا مِنْ وَعْكٍ كَانَ بِهِ ، وَمَعَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَبْشِرْ ، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ : نَارِي أُسَلِّطُهَا عَلَى عَبْدِيَ الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا لِيكُونَ حَظَّهُ مِنَ النَّارِ فِي الْآخِرَةِ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک ایسے مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے جسے بخار کی شدت لاحق تھی، اور آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”خوش ہو جاؤ، کیونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنی آگ کو دنیا میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ آخرت میں آگ سے اس کا حصہ یہی ہو جائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9384
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9844
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 3470) , شیخ زبیر علی زئی: حسن (سنن ابن ماجه 3470) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف والحديث حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف والحديث حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 271) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 2/ 440، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 3/ 229، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1149 رقم 3470، وهناد فى (الزهد) رقم 392، وابن أبي الدنيا فى (المرض والكفارات) رقم 19، وابن جرير فى (تفسيره) 16/ 111، والحاكم فى (المستدرك) 1/ 345»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2088 | سنن ابن ماجه: 3470
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة القرشي الكوفي.
• أبو صالح الأشعري هو الأنصاري مجهول.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2088 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مریض کی عیادت سے متعلق ایک اور باب۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کی عیادت کی جسے تپ دق کا مرض تھا، آپ نے فرمایا: " خوش ہو جاؤ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے: یہ میری آگ ہے جسے میں اپنے گنہگار بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ یہ جہنم کی آگ میں سے اس کا حصہ بن جائے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2088]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی وہ آخرت میں جہنم کی آگ سے محفوظ رہے۔
نبی اکرمﷺمریض کی عیادت کے وقت یوں بھی فرماتے تھے: لَابَأْسَ طُهُورٌ إِنْ شَاءَ الله۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2088 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3470 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´بخار کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بخار کے ایک مریض کی عیادت کی، آپ کے ساتھ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میری آگ ہے، میں اسے اپنے مومن بندے پر اس دنیا میں اس لیے مسلط کرتا ہوں تاکہ وہ آخرت کی آگ کا بدل بن جائے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3470]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مریض کی عیادت کرنا مسلمان کا مسلمان پر حق ہے۔

(2)
عیادت کا مقصد بیمار کوتسلی دینا اوراس کے غم وفکر میں تخفیف کرنا ہے۔

(3)
بیماری کی وجہ سے مسلمان کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔

(4)
دنیا کی مصیبت پرصبرکرنے سے جہنم سے نجات ملتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3470 سے ماخوذ ہے۔