شعب الایمان — حدیث نمبر 9377
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
حدیث نمبر: 9377
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الشِّيرَازِيُّ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ بِمِصْرَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا يَزَالُ الْبَلَاءُ بِالْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنَةِ فِي نَفْسِهِ وَوَلَدِهِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا عَلَيْهِ مِنْ خَطِيئَةٍ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن مرد اور مومنہ عورت پر خود اس کی جان اور اس کی اولاد کے معاملے میں آزمائش آتی ہی رہتی ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ سے اس حال میں ملتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سعيد بن عامر هو الضبي، أبو محمد البصري.
• محمد بن عمرو بن علقمة هو ابن وقاص الليثي المدني صدوق.
• أبو سلمة هو ابن عبد الرحمن بن عوف الزهري المدني.
• سعيد بن عامر هو الضبي، أبو محمد البصري.
• محمد بن عمرو بن علقمة هو ابن وقاص الليثي المدني صدوق.
• أبو سلمة هو ابن عبد الرحمن بن عوف الزهري المدني.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2399 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مصیبت میں صبر کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد اللہ سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہوتا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2399]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ مومن ہمیشہ آزمائش سے دوچار رہے گا، لیکن یہ آزمائشیں اس کے لیے اس کے گناہوں کا کفارہ بنتی رہیں گی، بشرطیکہ وہ صبرکا دامن پکڑے رہے اورایمان پرمضبوطی سے قائم رہے۔
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ مومن ہمیشہ آزمائش سے دوچار رہے گا، لیکن یہ آزمائشیں اس کے لیے اس کے گناہوں کا کفارہ بنتی رہیں گی، بشرطیکہ وہ صبرکا دامن پکڑے رہے اورایمان پرمضبوطی سے قائم رہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2399 سے ماخوذ ہے۔