شعب الایمان — حدیث نمبر 9352
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ ) .
فَقَالَتْ : لَقَدْ سَأَلَتْنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَقَالَ : "هَذِهِ مُتَابَعَةُ اللَّهِ لِلْعَبْدِ مِمَّا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالْحَزَنِ ، وَالنَّكْبَةِ ، حَتَّى الْبِضَاعَةَ يَضَعُهَا فِي يَدِ كُمِّهِ فَيَفْقِدُهَا فَيَفْزَعُ لَهَا فَيَجِدُهَا فِي ضِبْنِهِ حَتَّى إِنَّ الْعَبْدَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ " .امیہ بنت عبداللہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں پوچھا: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾
تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے کہ جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا تھا، مجھ سے کسی نے نہیں پوچھی۔“ پھر انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بندے پر اللہ کی طرف سے پے در پے گرفت ہے، جو اسے بخار، غم اور مصیبت کی صورت میں پہنچتی ہے، یہاں تک کہ وہ سامان بھی جو وہ اپنی آستین کی جیب میں رکھتا ہے، پھر اسے گم پاتا ہے اور گھبرا جاتا ہے، پھر اسے اپنی بغل کی تہہ میں پا لیتا ہے۔ (ان سب تکلیفوں کے ذریعے) بندہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل آتا ہے جیسے خالص سرخ سونا بھٹی سے نکلتا ہے۔“
• أبو داود هو الطيالسي.
• علي بن زيد هو ابن جدعان التيمي البصري ضعيف.
• أمية بنت عبد الله ويقال أمينة وهي أم محمد، ثفة، من الثالثة (ت).
تشریح، فوائد و مسائل
امیہ کہتی ہیں کہ انہوں نے عائشہ رضی الله عنہا سے اللہ تبارک وتعالیٰ کے قول «إن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه يحاسبكم به الله» ۱؎ اور (دوسرے) قول «من يعمل سوءا يجز به» ۲؎ کا مطلب پوچھا، تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا مطلب پوچھا ہے تب سے (تمہارے سوا) کسی نے مجھ سے ان کا مطلب نہیں پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " یہ اللہ کی جانب سے بخار اور مصیبت (وغیرہ) میں مبتلا کر کے بندے کی سرزنش ہے۔ یہاں تک کہ وہ سامان جو وہ اپنی قمیص کی آستین میں رکھ لیتا ہے پھر گم کر دیتا ہے پھر وہ گھبراتا اور اس کے لی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 2991]
وضاحت:
1؎:
البقرۃ: 286۔
2؎:
جو برائی کرے گا اس کی سزا پائے گا (النساء: 123)
نوٹ:
(’’علی بن زید بن جدعان‘‘ ضعیف ہیں)