حدیث نمبر: 9342
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْإِيَادِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ ، لَيْسَ عَلَيْهَا فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ ، إِنَّمَا عَذَابُهَا فِي الدُّنْيَا الزَّلَازِلُ وَالْقَتْلُ وَالْبَلَاءُ " .
ترجمہ

سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت ایسی امت ہے جس پر رحم کیا گیا ہے، آخرت میں اس پر کوئی عذاب نہیں ہوگا، دنیا ہی میں اس کا عذاب زلزلے، قتل و خونریزی اور آزمائشیں ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9342
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9799
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4278) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (5374), أخرجه أحمد (4/410) وصححه الحاكم (4/444) (سنن أبي داود 4278) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 243) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 4/ 468 رقم 4278، وأحمد فى (مسنده) 4/ 410، 418، والحاكم فى (المستدرك) 4/ 444، 4/ 254، والبيهقي فى (الآداب) رقم 1046»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4278 | معجم صغير للطبراني: 824
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• المسعودي هو عبد الرحمن بن عبد الله بن عتبة الكوفي صدوق.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4278 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´فتنہ میں قتل ہونے پر مغفرت کی امید رکھے جانے کا بیان۔`
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میری اس امت پر اللہ کی رحمت ہے آخرت میں اسے عذاب (دائمی) نہیں ہو گا اور دنیا میں اس کا عذاب: فتنوں، زلزلوں اور قتل کی شکل میں ہو گا۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4278]
فوائد ومسائل:
آخرت میں اس امت کے اہلِ ایمان کے لیے ابدی عذاب نہیں ہے۔
ان کے لیئے دنیا میں پیش آنے والی انفرادی اور اجتماعی آزمائشیں آخرت کے عذاب سے کفارہ بن جا ئیں گی۔
ان شاء اللہ
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4278 سے ماخوذ ہے۔