حدیث نمبر: 9326
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ بِالْكُوفَةِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنِ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُنَيْنِ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ قُتَيْبَةُ : كَانَ ابْنُ لَهِيعَةَ يَقُولُ : سِنَانُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . . . فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ .
ترجمہ

اور ہمیں ابو القاسم زید بن ابی ہاشم علوی نے کوفہ میں خبر دی، (انہوں نے کہا:) ہمیں ابو جعفر بن دحیم نے خبر دی، (انہوں نے کہا:) ہمیں محمد بن حسین بن ابی الحنین نے بیان کیا، (انہوں نے کہا:) ہمیں قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، (انہوں نے کہا:) ہمیں لیث بن سعد رحمہ اللہ نے یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ سے، انہوں نے سعد بن سنان رحمہ اللہ سے بیان کیا۔ قتیبہ رحمہ اللہ نے کہا: ابن لہیعہ رحمہ اللہ ”سنان بن سعد، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، وہ رسول اللہ ﷺ سے“ کہا کرتے تھے ... پھر انہوں نے یہی حدیث ذکر کی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9326
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9783
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: (حديث: " إذا أراد الله ... ") حسن صحيح، (حديث: " إن عظم الجزاء.. ") حسن (حديث: " إذا أراد الله.. ") ، الصحيحة (1220) ، المشكاة (1565) ، (حديث: " إن عظم الجزاء ... ") ، ابن ماجة (4031) (سنن الترمذي 2396) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, ابن ماجه (4031),سعد بن سنان صدوق لكن رواية يزيد بن أبي حبيب عنه منكرة (انظر كتاب الضعفاء للعقيلي 119/2،رواه عن الإمام أحمد و سنده قوي),وللحديث شواهد ضعيفة عند الحاكم (349/1،376/4.377) وغيره,انوار الصحيفة ص 254 (سنن الترمذي 2396) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 235) . »
«أخرجه الترمذي فى (الزهد) 4/ 601 رقم 2396، والبيهقي فى (الآداب) رقم 1042»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2396 | سنن ابن ماجه: 4031 | رياض الصالحين: 43 | شعب الإيمان: 9325

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2396 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مصیبت میں صبر کرنے کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کے ساتھ خیر اور بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے دنیا ہی میں جلد سزا دے دیتا ہے ۱؎، اور جب اپنے کسی بندے کے ساتھ شر (برائی) کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے گناہوں کی سزا کو روکے رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے پوری پوری سزا دیتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2396]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی اللہ تعالیٰ سے مشکلات سے دوچارکرتا ہے، اورمختلف قسم کی آزمائشوں میں ڈال کراس کا امتحان لیتا ہے، گویا دنیا کی آزمائشیں مومن کے لیے نعمت ہیں، یہ گناہوں کی بخشش اورثواب میں اضافہ کا باعث ہیں، شرف وفضیلت کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ بندہ ہرآزمائش وتکلیف میں صبرورضا کا پیکرہو۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2396 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4031 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´آفات و مصائب پر صبر کرنے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جتنی بڑی مصیبت ہوتی ہے اتنا ہی بڑا ثواب ہوتا ہے، اور بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو اسے آزماتا ہے، پھر جو کوئی اس سے راضی و خوش رہے تو وہ اس سے راضی رہتا ہے، اور جو کوئی اس سے خفا ہو تو وہ بھی اس سے خفا ہو جاتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4031]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
آزمائش میں بندے کا فائدہ ہوتا ہے۔
اس لیے اللہ کے فیصلے پر راضی رہتے ہوئے شریعت کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنا ضروری ہے۔
اگر کسی مصیبت پر بندہ ناراضی کا اظہار کرےگا تو مصیبت تو اپنے مقررہ وقت پر ہی ختم ہوگی لیکن بندہ ثواب سے محروم ہو کر اللہ کو ناراض کرلے گا۔

(2)
مصیبت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے بشرطیکہ احکام کی نافرمانی نہ کی جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4031 سے ماخوذ ہے۔