شعب الایمان — حدیث نمبر 9314
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : ( لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ) .
قَالَ : لَيْسَ أَحَدٌ إِلَّا يَفْرَحُ وَيَحْزَنُ ، وَلَكِنْ إِذَا أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ جَعَلَهَا صَبْرًا وَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ جَعَلَهُ شُكْرًا .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ﴾ (تاکہ تم اس پر غم نہ کرو جو تم سے جاتا رہا اور اس پر نہ اتراؤ جو اس نے تمہیں عطا کیا) کے بارے میں روایت ہے
انہوں نے فرمایا: ”کوئی شخص ایسا نہیں جو خوش اور غمگین نہ ہوتا ہو، لیکن (مومن کا طریقہ یہ ہے کہ) جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو وہ اسے صبر میں بدل دے، اور جب اسے کوئی بھلائی پہنچے تو اسے شکر میں بدل دے۔“
• سفيان هو الثوري.
• سماك هو ابن حرب الذهلي البكري صدوق.