شعب الایمان — حدیث نمبر 931
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا رَبَاحُ بْنُ الْجَرَّاحِ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : كَانَتْ آمِنَةُ بِنْتُ الْمُوَرِّعِ مِنَ الْخَائِفِينَ وَكَانَتْ إِذَا ذَكَرَتِ النَّارَ قَالَتْ : " أُدْخِلُوا النَّارَ وَأَكَلُوا مِنَ النَّارِ وَشَرِبُوا مِنَ النَّارِ ، وَعَاشُوا فِي النَّارِ ، ثُمَّ تَبْكِي .
وَكَانَ بُكَاؤُهَا أَطْوَلُ مِنْ ذَلِكَ قَالَ : وَكَانَتْ إِذَا ذَكَرَتِ النَّارَ وَأَهْلَ النَّارِ بَكَتْ وَأَبْكَتْ وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشَدَّ خَوْفًا مِنْهَا وَلَا أَكْثَرَ بُكَاءً " .رباح بن جراح موصلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: آمنہ بنت مورّع رحمہا اللہ اللہ سے ڈرنے والیوں میں سے تھیں، جب وہ آگ کا ذکر کرتیں تو کہتیں: ”وہ آگ میں داخل کیے گئے، انہوں نے آگ ہی میں سے کھایا، آگ ہی میں سے پیا اور آگ ہی میں زندگی بسر کی“، پھر رو پڑتیں۔
اور ان کا رونا اس سے بھی طویل ہوتا۔ رباح رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”جب وہ آگ اور اہلِ جہنم کا ذکر کرتیں تو خود بھی روتیں اور دوسروں کو بھی رلا دیتیں، اور میں نے ان سے بڑھ کر خوفِ الٰہی رکھنے والا اور ان سے زیادہ رونے والا کوئی نہیں دیکھا۔“