شعب الایمان — حدیث نمبر 9309

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔

السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة

حدیث نمبر: 9309
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَارِقٍ ، أَخْبَرَنَا السَّرِيُّ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ : أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ ابْنٌ لَمْ يَبْلُغِ الْحُلُمَ ، فَأَرْسَلَ إِلَى قَوْمِهِ ، فَقَالَ : إِنَّ لِي إِلَيْكُمْ حَاجَةً أَنْ تَفْعَلُوهَا ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ عَلَى ابْنِي هَذَا أَنْ يَقْبِضَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَتُؤَمِّنُونَ عَلَى دُعَائِي فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ رَأَى فِي نَوْمِهِ كَأَنَّ النَّاسَ جَمَعُوا يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، فَأَصَابَ النَّاسَ عَطِشٌ شَدِيدٌ ، فَإِذَا الْوِلْدَانَ قَدْ خَرَجُوا مِنَ الْجَنَّةِ مَعَهُمُ الْأَبَارِيقُ ، فَأَبْصَرْتُ ابْنَ أَخٍ لِي ، فَقُلْتُ : يَا فُلَانُ اسْقِنِي ، قَالَ : يَا عَمِّ ، إِنَّا لَا نَسْقِي إِلَّا الْآبَاءَ ، قَالَ الرَّجُلُ : فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ وَلَدِي هَذَا فَرَطًا لِي ، فَدَعَا وَأَمَّنُوا ، فَلَمْ يَلْبَثِ الْغُلَامُ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى مَاتَ " .
ترجمہ

امام ابن شوذب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کا ایک بیٹا تھا جو ابھی بالغ نہیں ہوا تھا، اس نے اپنی قوم کے لوگوں کو بلوا بھیجا اور کہا: ”مجھے تم سے ایک کام ہے، چاہتا ہوں کہ تم وہ کر دو۔“ انہوں نے کہا: ”ٹھیک ہے۔“ اس نے کہا: ”میں چاہتا ہوں کہ اپنے اس بیٹے کے لیے دعا کروں کہ اللہ اسے اپنے پاس بلا لے، اور تم میری دعا پر آمین کہو۔“ لوگوں نے اس سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اس نے خواب میں دیکھا گویا قیامت کے دن لوگ جمع کیے گئے ہیں اور لوگوں کو سخت پیاس لگی ہے، اتنے میں بچے جنت سے نکلے، ان کے ساتھ آبخورے (صراحیاں) ہیں۔ ”میں نے اپنے ایک بھتیجے کو دیکھا تو کہا: ”اے فلاں! مجھے پانی پلاؤ۔“ اس نے کہا: ”چچا جان! ہم تو صرف اپنے باپوں کو پلاتے ہیں۔“ اس شخص نے کہا: ”تو میں نے چاہا کہ اللہ میرے اس بیٹے کو میرے لیے پیشگی سامان (فرط) بنا دے۔“ چنانچہ اس نے دعا کی اور لوگوں نے آمین کہی، پھر تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ وہ لڑکا فوت ہو گیا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9309
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9766
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 223) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• السري هو ابن يحيى بن إياس بن حرملة الشيباني البصري.
• ابن شوذب هو عبد الله الخراساني، صدوق. لم أقف على هذا الأثر.