شعب الایمان — حدیث نمبر 9304

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔

السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة

حدیث نمبر: 9304
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّبْغِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السَّرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ ثَوَابَةُ بْنُ مَسْعُودٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ : تُوُفِّيَ ابْنٌ لِعُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ ، فَاشْتَدَّ حُزْنُهُ عَلَيْهِ حَتَّى اتَّخَذَ فِي دَارِهِ مَسْجِدًا يَتَعَبَّدُ فِيهِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : "يَا عُثْمَانُ ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَكْتُبْ عَلَيْنَا الرَّهْبَانِيَّةَ ، إِنَّمَا رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، يَا عُثْمَانُ بْنَ مَظْعُونٍ إِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ ، وَلِلنَّارِ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ ، فَمَا يَسُرُّكُ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْهَا إِلَّا وَقَدْ وَجَدْتَ ابْنَكَ إِلَى جَنْبِكَ ، آخِذًا بِحُجْزَتِكَ يُسْتَشْفَعُ لَكَ إِلَى رَبِّكِ عَزَّ وَجَلَّ ؟ " قَالَ : بَلَى ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلَنَا فِي فَرَطِنَا مَا لِعُثْمَانَ ؟ قَالَ : "نَعَمْ لِمَنْ صَبَرَ مِنْكُمْ وَاحْتَسَبَ " ثُمَّ قَالَ لَهُ : "يَا عُثْمَانُ بْنَ مَظْعُونٍ ، مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ جَلَسَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ كَانَ لَهُ فِي الْفِرْدَوْسِ سَبْعُونَ دَرَجَةً ، بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَرَكْضِ الْفَرَسِ الْجَوَادِ الْمُضَمَّرِ سَبْعِينَ سَنَةً ، وَمَنْ صَلَّى الظُّهْرَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ خَمْسُونَ دَرَجَةً ، بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَرَكْضِ الْفَرَسِ الْجَوَادِ الْمُضَمَّرِ خَمْسِينَ سَنَةً ، وَمَنْ صَلَّى صَلَاةَ الْعَصْرِ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ ثَمَانِيَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلِ كُلُّهُمْ رَبُّ بَيْتٍ أَعْتَقَهُمْ ، وَمَنْ صَلَّى الْمَغْرِبَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ كَحَجَّةٍ مَبْرُورَةٍ وَعُمْرَةٍ مُتَقَبَّلَةٍ ، وَمَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ كَقِيَامِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا تو انہیں اس کا شدید صدمہ ہوا، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے گھر میں عبادت کے لیے ایک مسجد بنا لی۔ یہ بات نبی ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عثمان! بے شک اللہ عزوجل نے ہم پر رہبانیت فرض نہیں کی، میری امت کی رہبانیت تو اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔ اے عثمان بن مظعون! جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جہنم کے سات دروازے، تو کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم ان میں سے جس دروازے پر بھی پہنچو، اپنے بیٹے کو اپنے پہلو میں پاؤ، وہ تمہارے ازار کا کنارہ تھامے ہوئے تمہارے رب عزوجل کے حضور تمہاری سفارش کر رہا ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ کسی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے آگے جانے والے بچوں کے بارے میں ہمارے لیے بھی وہی کچھ ہے جو عثمان کے لیے ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، تم میں سے جو شخص صبر کرے اور ثواب کی نیت رکھے (اس کے لیے بھی ہے)۔“ پھر آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے عثمان بن مظعون! جو شخص فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے، پھر بیٹھ کر سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، اس کے لیے فردوس میں ستر درجے ہوں گے، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو گا جتنا تیز رفتار، تیار کیے ہوئے عمدہ گھوڑے کے ستر سال دوڑنے کا فاصلہ ہوتا ہے۔ اور جو ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے اس کے لیے جناتِ عدن میں پچاس درجے ہوں گے، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو گا جتنا تیز رفتار، تیار کیے ہوئے عمدہ گھوڑے کے پچاس سال دوڑنے کا فاصلہ ہوتا ہے۔ اور جو عصر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے اس کے لیے اتنا اجر ہے جتنا اولادِ اسماعیل میں سے آٹھ ایسے افراد کو آزاد کرنے کا اجر ہو جن میں سے ہر ایک گھر کا سربراہ ہو۔ اور جو مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے اس کے لیے حجِ مبرور اور عمرۂ مقبولہ کے برابر اجر ہے۔ اور جو عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے اس کے لیے شبِ قدر کے قیام کے برابر اجر ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9304
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9761
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 220) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) 3/ 206، والترمذي فى (التفسير) 5/ 327 رقم 3174، وأحمد فى (مسنده) 3/ 210، 260، 283»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن أبي أويس هو إسماعيل بن أبي أويس الأصبحي صدوق.
• ثوابة بن مسعود هو التنوخي منكر الحديث. لم أقف على من خرج هذا الحديث الطويل لعله في "حادي الأرواح" فراجعه.