شعب الایمان — حدیث نمبر 9297
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةَ أَبَا إِيَاسٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنٌ لَهُ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَتُحِبُّهُ ؟ " فَقَالَ : أُحِبُّكُ اللَّهِ كَمَا أُحِبُّهُ ، قَالَ : فَفَقَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : "مَا فَعَلَ بُنَيُّ فُلَانٍ " قَالُوا : تُوُفِّيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَمَا يَسُرُّكَ أَنَّهُ كُلَّمَا أَتَيْتَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ تَسْتَفْتِحْهُ يَسْعَى يَفْتَحَ لَكَ " فَقَالَ رَجُلٌ : أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لَنَا كُلَّنَا ؟ فَقَالَ : "لَكُمْ كُلُّكُمْ " .سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تو اس سے محبت کرتا ہے؟“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں آپ سے اسی طرح محبت کرتا ہوں جیسے اس سے کرتا ہوں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے (بچے کو) نہ پایا تو فرمایا: ”فلاں کا بیٹا کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ فوت ہو گیا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے (اس کے باپ سے) فرمایا: ”کیا تجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ جب بھی تو جنت کے دروازوں میں سے کسی دروازے پر آئے اور اسے کھلوانا چاہے تو وہ دوڑ کر آئے اور تیرے لیے اسے کھول دے؟“ ایک آدمی نے عرض کیا: ”کیا یہ خاص اسی کے لیے ہے یا ہم سب کے لیے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سب کے لیے ہے۔“
• أحمد بن الوليد الفحام هو ابن أبي الوليد أبو بكر.