شعب الایمان — حدیث نمبر 9295
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
حَدَّثَنَا الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِمْلَاءً ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ الدَّقَّاقُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ بَارِقٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنِي سِمَاكُ بْنُ الْوَلِيدِ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "يَا عَائِشَةُ ، مَنْ كَانَ لَهُ فَرَطَانِ مِنْ أُمَّتِي أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِهِمَا " قَالَتْ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، فَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ وَاحِدٌ ؟ قَالَ : "وَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ وَاحِدٌ يَا مُوَفَّقَةُ " قَالَتْ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَرَطٌ ؟ قَالَ : "فَأَنَا فَرَطُ مَنْ لَا فَرَطَ لَهُ ، لَمْ يُصَابُوا بِمِثْلَيْ " .
تَابَعَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَغَيْرُهُمَا عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ بَارِقٍ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اے عائشہ! میری امت میں سے جس شخص کے دو بچے (آگے جانے والے) فوت ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ان دونوں کے سبب اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اور جس کا ایک ہی بچہ فوت ہوا ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور جس کا ایک ہی ہو (اس کے لیے بھی یہی ہے)، اے توفیق یافتہ!“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اور جس کا کوئی بچہ (پہلے فوت ہونے والا) نہ ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو میں ہوں اس کا فرط جس کا کوئی فرط نہیں، انہیں میری مصیبت جیسی مصیبت کبھی نہیں پہنچے گی۔“
(مصنف فرماتے ہیں:) یحییٰ القطان اور نصر بن علی رحمہما اللہ اور ان دونوں کے علاوہ دیگر راویوں نے بھی عبد ربہ بن بارق سے روایت کرنے میں اس کی متابعت کی ہے۔
• محمد بن عبد الله بن علي الدقاق لم أقف على من ترجمه.
• عبد ربه بن بارق الحنفي الكوسج هو أبو عبد الله الكوفي أصله من اليمن. صدوق يخطئ، من الثامنة (ت).
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " میری امت میں سے جس کے دو پیش رو ہوں، اللہ اسے ان کی وجہ سے جنت میں داخل کرے گا " اس پر عائشہ رضی الله عنہا نے عرض کیا: آپ کی امت میں سے جس کے ایک ہی پیش رو ہو تو؟ آپ نے فرمایا: " جس کے ایک ہی پیش رو ہو اسے بھی، اے توفیق یافتہ خاتون! " (پھر) انہوں نے پوچھا: آپ کی امت میں جس کا کوئی پیش رو ہی نہ ہو اس کا کیا ہو گا؟ تو آپ نے فرمایا: " میں اپنی امت کا پیش رو ہوں کسی کی جدائی سے انہیں ایسی تکلیف نہیں ہو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1062]
نوٹ:
(سند میں عبدربہ بن بارق کوکئی لوگوں نے ضعیف قراردیا ہے، حافظ ابن حجرنے ’’صدوق یخطيء‘‘ کہا ہے، ترمذی نے خود ’’حدیث غریب‘‘ کہا ہے، اوروہ ایسا ضعیف حدیث کے بارے میں کہتے ہیں) تخريج: انظر ما قبله (صحیح)