شعب الایمان — حدیث نمبر 9262
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِيمَانُ ؟ قَالَ : "الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "مَنْ هَجَرَ السُّوءَ " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "مَنْ أُهْرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "جَهْدُ الْمُقِلِّ " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "طُولُ الْقُنُوتِ " .
وَرَوَاهُ أَيْضًا أَبُو بَدْرٍ الْحَلَبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .سیدنا عمیر لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایمان کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صبر اور سخاوت۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا اسلام سب سے افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سی ہجرت سب سے افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو برائی کو چھوڑ دے۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس (مجاہد) کا خون بہا دیا جائے اور اس کے عمدہ گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تنگ دست کی محنت و کوشش (سے دیا ہوا صدقہ)۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سی نماز سب سے افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس میں قیام لمبا ہو۔“
ابوبدر حلبی نے اسے عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (عبید بن عمیر رحمہ اللہ) سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسلاً بھی روایت کیا ہے۔
• أبو يحيى بن أبي مسرة هو عبد الله بن أحمد بن زكريا المكي صدوق.
• سويد أبو حاتم هو سويد بن إبراهيم الجحدري الحناط البصري صدوق سيئ الحفظ.
• عبد الله بن عبيد بن عمير هو ابن قتادة الليثي المكي.
• وجده عمير بن قتادة بن سعد الليثي سكن مكة. قال ابن حبان: عداده في أهل مكة له صحبة. راجع "الثقات" (٣/ ٣٠٠) "أسد الغابة" (٤/ ٢٩٦) "الاستيعاب" (٣/ ١٢١٩).