شعب الایمان — حدیث نمبر 9254
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ بِمَرْوٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عُبَيْدِ الْكِنْدِيُّ ، حَدَّثَنَا رَبِيعُ بْنُ أَنَسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَالِيَةِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : أُصِيبَ مِنَ الْأَنْصَارِ يَوْمَ أُحُدٍ أَرْبَعَةٌ وَسِتُّونَ ، وَأُصِيبَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ سِتَّةٌ مِنْهُمْ حَمْزَةُ فَمَثَّلُوا بِقَتْلَاهُمْ ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ لَئِنْ أَصَبْنَا مِنْهُمْ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ لَنُرْبِيَنَّ عَلَيْهِمْ ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ نَادَى رَجُلٌ مِنْهُمْ ، لَا يُعْرَفُ : لَا قُرَيْشَ بَعْدَ الْيَوْمِ ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّابِرِينَ ) فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "كُفُّوا عَنِ الْقَوْمِ ، كُفُّوا عَنِ الْقَوْمِ " .
قَالَ الْحَافِظُ : عِيسَى هُوَ أَبُو الْمُنِيبِ الْعَتَكِيُّ .سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ احد کے دن انصار میں سے چونسٹھ افراد شہید ہوئے اور مہاجرین میں سے چھ، جن میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو مشرکوں نے ان کے مقتولین کا مثلہ کیا (یعنی ان کے اعضا کاٹ کر لاشوں کی بے حرمتی کی)۔ اس پر انصار نے کہا: ”اگر کسی دن ہمیں ان پر قابو ملا تو ہم ضرور ان سے بڑھ چڑھ کر بدلہ لیں گے۔“ پھر جب فتحِ مکہ کا دن آیا تو انصار میں سے ایک شخص نے، جس کی پہچان نہیں ہو سکی، پکارا: ”آج کے بعد قریش نہیں رہیں گے۔“ تب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ پر یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّابِرِينَ﴾ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”ان لوگوں سے رک جاؤ، ان لوگوں سے رک جاؤ۔“
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ سے مراد ابو المنیب عتکی ہیں۔“
• محمد بن الليث هو ابن محمد بن يزيد، أبو بكر الجوهري وثقه الخطيب.
• عبد الله بن عثمان هو ابن جبلة المروزي، أبو عبد الرحمن اللقب بعبدان.
• عيسى بن عبيد بن مالك الكندي، أبوالمنيب العتكي، صدوق، من الثامنة (د ت س).
• ربيع بن أنس هو البكري صدوق.
• أبو العالية هو رفيع بن مهران الرياحي.
تشریح، فوائد و مسائل
ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب احد کی جنگ ہوئی تو انصار کے چونسٹھ (۶۴) اور مہاجرین کے چھ کام آئے۔ ان میں حمزہ رضی الله عنہ بھی تھے۔ کفار نے ان کا مثلہ کر دیا تھا، انصار نے کہا: اگر کسی دن ہمیں ان پر غلبہ حاصل ہوا تو ہم ان کے مقتولین کا مثلہ اس سے کہیں زیادہ کر دیں گے۔ پھر جب مکہ کے فتح کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے آیت «وإن عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم به ولئن صبرتم لهو خير للصابرين» ۱؎ نازل فرما دی۔ ایک صحابی نے کہا: «لا قريش بعد اليوم» (آج کے بعد کوئی قریشی وریشی نہ دیکھا جائے گا) ۲؎ آپ نے فرمایا: " (نہیں) چار اشخاص کے سوا کسی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3129]
وضاحت:
1؎:
اگر تم ان سے بدلہ لو (انہیں سزادو) تو انہیں اتنا ہی سزا دو جتنی انہوں نے تمہیں سزا (اور تکلیف) دی ہے اور اگر تم صبر کرلو (انہیں سزانہ دو) تو یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہتر ہے (النحل: 126)
2؎:
یعنی مسلم قریشی کسی کافر قریشی کا خیال نہ کرے گا کیونکہ قتل عام ہوگا۔
3؎:
ان چاروں کے نام دوسری حدیث میں آئے ہیں اور وہ یہ ہیں: (1)
عکرمہ بن ابی جہل
(2)
عبداللہ بن خطل
(3)
مقیس بن صبابہ
(4)عبداللہ بن سعد بن ابی سرح، ان کے بارے میں ایک حدیث میں آیا ہے کہ یہ خانہ کعبہ کے پردوں سے چمٹے ہوئے ملیں تب بھی انہیں قتل کر دو۔