شعب الایمان — حدیث نمبر 9220
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انہترویں شاخ: عیب داروں کی پردہ پوشی کا باب۔
التاسع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الستر على أصحاب القروف
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الدَّامِغَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ حَمَّادُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمَّادٍ الْمَرْوَزِيُّ قَاضِي جُرْجَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَتُرْعَوْنَ عَنْ ذِكْرِ الْفَاجِرِ ، اذْكُرُوهُ بِمَا فِيهِ كَيْ يَعْرِفَهُ النَّاسُ " .
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : فَقُلْتُ لِلْجَارُودِ : لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ أَحَدٌ غَيْرُكَ ، قَالَ عَرَفْتَ قَوْلَ الْحَسَنِ ، قُلْتُ : وَمَا قَوْلُ الْحَسَنِ ؟ قَالَ : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ذُكِرَ رَجُلٌ عِنْدَ الْحَسَنِ فَنَالَ مِنْهُ فَقِيلَ لَهُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ! مَا نَرَاكَ إِلَّا اغْتَبْتَ الرَّجُلَ ، فَقَالَ : أَيْ لُكَعُ هَلْ عِيبَ مِنْ شَيْءٍ فَيَكُونُ غِيبَةً أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْلَنَ بِالْمَعَاصِي وَلَمْ يَكْتُمْهَا كَانَ ذِكْرُكُمْ إِيَّاهُ حَسَنَةً تُكْتَبُ لَكُمْ ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ عَمِلَ بِالْمَعَاصِي فَكَتَمَهَا النَّاسَ كَانَ ذِكْرُكُمْ إِيَّاهُ غِيبَةً .بہز بن حکیم بن معاویہ رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم فاجر کا ذکر کرنے سے رک جاتے ہو؟ اس کی جو (حقیقی) برائیاں ہیں ان کے ساتھ اس کا ذکر کرو تاکہ لوگ اسے پہچان لیں۔“
ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے جارود سے کہا: ”اس حدیث کو آپ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ انہوں نے کہا: ”کیا تم حسن (بصری) کا قول جانتے ہو؟“ میں نے کہا: ”حسن کا قول کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: روح بن مسافر نے ہم سے یونس کے واسطے سے حسن رحمہ اللہ سے بیان کیا کہ حسن رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی کا ذکر ہوا تو انہوں نے اس کی برائی بیان کی۔ ان سے کہا گیا: ”اے ابو سعید! ہمارے خیال میں آپ نے اس آدمی کی غیبت کی ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”ارے کم ظرف! کیا اس کی کسی ایسی چیز پر عیب لگایا گیا ہے کہ یہ غیبت بن جائے؟ جو شخص بھی گناہوں کا اعلانیہ ارتکاب کرے اور انہیں چھپائے نہیں، تو تمہارا اس کا ذکر کرنا نیکی ہے جو تمہارے لیے لکھی جائے گی، اور جو شخص گناہ کرے مگر لوگوں سے انہیں چھپائے رکھے، تو تمہارا اس کا ذکر کرنا غیبت ہے۔“
• أبو بكر الإسماعيلي هو أحمد بن إبراهيم بن إسماعيل الجرجاني.
• أبو القاسم حماد بن أحمد بن حماد المروزي قاضي جرجان.
• روح بن مسافر، أبو بشر الكوفي بصري. قال أحمد بن حنبل: متروك الحديث، وضعفه أبو حاتم وأبو زرعة وابن معين والساجي، وقال النسائي: ليس بثقة، وقال أبو أحمد الحاكم: ليس بالقوي، وقال الجوزجاني: متروك. راجع "الضعفاء الصغير" (ص ٤٥) "تاريخ ابن معين" (٢/ ١٦٦) "تاريخ بغداد" (٨/ ٣٩٩) "المجروحين" (١/ ٢٥٩) "الجرح والتعديل" (٣/ ٤٩٦) "التاريخ الكبير" (٢/ ١ / ٣١٠) "الكامل" (٣/ ٩٩٨ - ٩٩٩) "الضعفاء والمتروكون" (ص ٢١١) "الضعفاء والمتروكين" (ص ١٠٤) "الضعفاء الكبير" (٢/ ٥٧) "الميزان" (٢/ ٦١) "اللسان" (٢/ ٤٦٨) "المغني في الضعفاء" (١/ ٢٣٤).
• يونس هو ابن أبي إسحاق السبيعي.
• الحسن هو ابن أبي الحسن البصري.