شعب الایمان — حدیث نمبر 9212

باب: ایمان کی شاخوں میں سے انہترویں شاخ: عیب داروں کی پردہ پوشی کا باب۔

التاسع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الستر على أصحاب القروف

حدیث نمبر: 9212
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "إِنَّكَ إِنِ اتَّبَعْتَ عَوْرَاتِ النَّاسِ أَفْسَدْتَهُمْ أَوْ كِدْتَ أَنْ تُفْسِدَهُمْ " .
قَالَ : يَقُولُ أَبُو الدَّرْدَاءِ كَلِمَةٌ سَمِعَهَا مُعَاوِيَةُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا .
ترجمہ

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر تم لوگوں کے عیوب کے پیچھے پڑو گے تو تم انہیں بگاڑ دو گے یا بگاڑ دینے کے قریب پہنچ جاؤ گے۔“
راوی کہتے ہیں: سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”یہ ایسا کلمہ ہے جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے انہیں نفع پہنچایا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والستون من شعب الايمان وهو باب في الستر على اصحاب القروف / حدیث: 9212
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9659
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4888) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (3709), وله شاھد عند البخاري في الأدب المفرد (248 وسنده حسن) (سنن أبي داود 4888) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 159) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4888 | رياض الصالحين: 1571
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الفريابي هو محمد بن يوسف.
• سفيان هو الثوري. . ثور هو ابن يزيد الكلاعي الحمصي.
• راشد بن سعد هو المقرئ الحمصي، ثقة كثير الإرسال، من الثالثة (بخ- ٤).
• معاوية هو ابن أبي سفيان صحابي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4888 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´تجسس کرنا اور ٹوہ لگانا منع ہے۔`
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر تم لوگوں کی پوشیدہ باتوں کے پیچھے پڑو گے، تو تم ان میں بگاڑ پیدا کر دو گے، یا قریب ہے کہ ان میں اور بگاڑ پیدا کر دو ۱؎۔ ابو الدرداء کہتے ہیں: یہ وہ کلمہ ہے جسے معاویہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اور اللہ نے انہیں اس سے فائدہ پہنچایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4888]
فوائد ومسائل:
1) عین ممکن ہے کہ لوگ عیب کھل جانے کی وجہ سے مزید جری ہو جائیں اور علی الا علان غلط کام کرنے لگیں۔
تاہم امام ِ عادل نصیحت اور اصلاح ِ احوال کے لیئے ان کی خبریں معلوم کرے تو جائز ہو گا۔

2) جس طرح سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اس فرمانِ نبوی سے فائدہ ہوا کہ وہ ایک کامیاب امیر رہے اس طرح امت کے سب افراد ان کی اتبا ع کر کے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4888 سے ماخوذ ہے۔