شعب الایمان — حدیث نمبر 9210
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انہترویں شاخ: عیب داروں کی پردہ پوشی کا باب۔
التاسع والستون من شعب الإيمان وهو باب في الستر على أصحاب القروف
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ السَّدُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هَضَّاضٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ أَتَى رَجُلًا يُقَالَ لَهُ هَزَّالٌ : فَقَالَ ، إِنَّ الْآخِرَ قَدْ زَنَى ، فَقَالَ لَهُ ائْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبِرْهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ فِيكَ الْقُرْآنُ ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهِ ، فَلَجَأَ إِلَى شَجَرَةٍ ، فَقُتِلَ ، فَقَالَ رَجُلٌ لِصَاحِبِهِ : هَذَا قُتِلَ كَمَا يُقْتَلُ الْكَلْبُ ، فَمَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِيفَةِ حِمَارٍ مُنْتَفِخٍ فَقَالَ لَهُمَا : "انْهَشَا مِنْ هَذَا " فَقَالَا لَا نَسْتَطِيعُ جِيفَةُ حِمَارٍ مُنْتَفَخٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَلَّذِي أَصَبْتُمَا مِنْ أَخِيكُمَا أَنْتَنُ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيَنْغَمِسُ فِي أَنْهَارِ الْجَنَّةِ " ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "وَيْحَكَ يَا هَزَّالُ ، أَلَا كُنْتَ رَحِمْتَهُ ، وَيْحَكَ يَا هَزَّالُ ، أَلَا كُنْتَ رَحِمْتَهُ ، وَيْحَكَ يَا هَزَّالُ ، أَلَا كُنْتَ رَحِمْتَهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ ہزال نامی ایک شخص کے پاس آئے اور کہا: ”اس بدبخت سے زنا سرزد ہو گیا ہے۔“ ہزال نے ان سے کہا: ”نبی ﷺ کے پاس جاؤ اور آپ ﷺ کو بتا دو، اس سے پہلے کہ تمہارے بارے میں قرآن نازل ہو جائے۔“ چنانچہ وہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ کو خبر دی تو آپ ﷺ نے چار مرتبہ ان سے منہ پھیر لیا، پھر انہیں رجم کرنے کا حکم دیا۔ وہ ایک درخت کی پناہ لینے لگے، مگر انہیں قتل کر دیا گیا۔ اس پر ایک شخص نے اپنے ساتھی سے کہا: ”اسے تو ایسے مارا گیا جیسے کتا مارا جاتا ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ ایک پھولی ہوئی گدھے کی لاش کے پاس سے گزرے اور ان دونوں سے فرمایا: ”اس میں سے کچھ نوچ کر کھاؤ۔“ ان دونوں نے عرض کیا: ”ہم نہیں کھا سکتے، یہ تو پھولا ہوا مردار گدھا ہے۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اپنے بھائی کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ بدبودار ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ اس وقت جنت کی نہروں میں غوطے لگا رہا ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ہزال! تجھ پر افسوس! تو نے اس پر رحم کیوں نہ کیا؟ اے ہزال! تجھ پر افسوس! تو نے اس پر رحم کیوں نہ کیا؟ اے ہزال! تجھ پر افسوس! تو نے اس پر رحم کیوں نہ کیا؟“
• أبو الزبير هو محمد بن مسلم بن تدرس المكي، صدوق.
• عبد الرحمن بن هضاض وقيل: ابن هضهاض، وابن هضاب ويقال: ابن الصامت الدوسي ابن عم أبي هريرة، مقبول، من الثالثة (بخ د س).