شعب الایمان — حدیث نمبر 918
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاهِرِ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ يَقُولُ : دَخَلْتُ عَلَى أَبِي حُصَيْنٍ أَعُودُهُ وَهُوَ قَاعِدٌ هَكَذَا وَخَفَضَ أَبُو بَكْرٍ رَأْسَهُ حَتَّى جَعَلَهُ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ وَهُوَ قَاعِدٌ فَقَالَ : لَوْ رَأَيْتَهُ لَرَحِمْتَهُ ثُمَّ قَرَأَ ( وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا هُمُ الظَّالِمِينَ ) .
( وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِنْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ) .ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں ابو حصین رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گیا تو وہ اس طرح بیٹھے ہوئے تھے، (یہ کہہ کر ابوبکر نے بیٹھے بیٹھے اپنا سر جھکایا یہاں تک کہ اسے اپنے دونوں گھٹنوں کے درمیان کر لیا)، پھر کہا: ”اگر تم انھیں دیکھتے تو ان پر ترس کھاتے۔“ پھر انھوں نے تلاوت کی: ﴿وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا هُمُ الظَّالِمِينَ﴾ (اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی ظالم تھے)۔
﴿وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَكِنْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ﴾ (اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ انھوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا)۔
• محمد بن إسماعيل بن سمرة الأحمسي، أبو جعفر السراج (م ٢٦٠ ص). ثقة. من العاشرة (ت س ق).
• أبو حصين (بفتح الحاء، هو عثمان بن عاصم بن حصنِ الأسدي، الكوفي (م ١٢٧ هـ) ثقة ثبت متقن سنين. ربما دلس. من الرابعة (ع).