شعب الایمان — حدیث نمبر 916

باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔

الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى

حدیث نمبر: 916
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ ، مِنْ قُرَيْشٍ وَذَكَرَ : أَنَّهُ مِنْ وَلَدِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ : كَانَ تَوْبَةُ بْنُ الصِّمَّةِ بِالرَّقَّةِ وَكَانَ مُحَاسِبًا لِنَفْسِهِ فَحَسَبَ فَإِذَا هُوَ ابْنُ سِتِّينَ سَنَةً فَحَسَبَ أَيَّامَهَا فَإِذَا هِيَ أَحَدٌ وَعِشْرُونَ أَلْفَ يَوْمٍ وَخَمْسُمِائَةٍ يَوْمٍ فَصَرَخَ وَقَالَ : " يَا وَيْلَنَا أَلْقَى الْمَلِيكَ بِأَحَدٍ وَعِشْرِينَ أَلْفَ ذَنْبٍ فَكَيْفَ وَفِي كُلِّ يَوْمٍ عَشَرَةُ آلَافِ ذَنْبٍ ، ثُمَّ خَرَّ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ فَإِذَا هُوَ مَيِّتٌ فَسَمِعُوا قَائِلًا يَقُولُ : يَا لَكِ رَكْضَةً فِي الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَى " .
ترجمہ

قریش کے ایک آدمی نے، جس نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے، بیان کیا: توبہ بن صمہ رحمہ اللہ رقہ میں رہتے تھے اور اپنے نفس کا محاسبہ کیا کرتے تھے۔ ایک دن انھوں نے حساب لگایا تو ان کی عمر ساٹھ سال نکلی، پھر انھوں نے ان کے دنوں کا حساب کیا تو وہ اکیس ہزار پانچ سو دن بنے۔ اس پر وہ چیخ اٹھے اور کہا: ”ہائے ہماری ہلاکت! میں بادشاہِ حقیقی سے اکیس ہزار گناہوں کے ساتھ ملوں گا! پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب ہر دن میں دس ہزار گناہ ہوں؟“ پھر وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے، تو دیکھا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں۔ پھر لوگوں نے ایک کہنے والے کو سنا جو کہہ رہا تھا: ”واہ! کیا ہی خوب دوڑ ہے جو فردوسِ اعلیٰ میں ہوگی!“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي عشر من شعب الايمان وهو باب في الخوف من الله تعالى / حدیث: 916
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 944
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• توبة بن الصمة. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ١٥٦) وأشار إلى القصة. وله ترجمة في "صفة الصفوة" لابن الجوزي (٤/ ١٦٨). والخبر أخرجه ابن أبي الدنيا في "محاسبة النفس" (١٠٦ رقم ٧٦).