شعب الایمان — حدیث نمبر 9147
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑسٹھویں شاخ: مہمان کے اکرام کا باب۔
الثامن والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الضيف
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ : أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَتَاهُ الْأَعْرَابُ فَقَالُوا : إِنَّا نُقِيمُ الصَّلَاةَ ، وَنُؤْتِي الزَّكَاةَ ، وَنَحُجُّ الْبَيْتَ ، وَنَصُومُ رَمَضَانَ ، وَإِنَّ أُنَاسًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ يَقُولُونَ : إِنَّا لَسْنَا عَلَى شَيْءٍ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَنْ أَقَامَ الصَّلَاةَ ، وَآتَى الزَّكَاةَ ، وَحَجَّ الْبَيْتَ ، وَصَامَ رَمَضَانَ ، وَقَرَى الضَّيْفَ دَخَلَ الْجَنَّةَ .
وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الضَّبِّيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . . . فَذَكَرَهُ مَرْفُوعًا .تابعی عیزار بن حریث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس دیہاتی لوگ آئے اور کہنے لگے: ”ہم نماز قائم کرتے ہیں، زکاۃ ادا کرتے ہیں، بیت اللہ کا حج کرتے ہیں اور رمضان کے روزے رکھتے ہیں، اور مہاجرین میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم کسی چیز پر نہیں ہیں (یعنی ہمارا کوئی اعتبار نہیں)۔“ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جس نے نماز قائم کی، زکاۃ ادا کی، بیت اللہ کا حج کیا، رمضان کے روزے رکھے اور مہمان کی ضیافت کی وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“
اور اسے ابراہیم بن اسحاق ضبی نے حبیب بن حبیب کے واسطے سے ابو اسحاق سے ان کی سند اور اسی مفہوم کے ساتھ روایت کیا ہے، مگر اس میں یہ ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نبی اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔۔“ پھر انہوں نے اسے مرفوعاً ذکر کیا۔
• أبو إسحاق هو السبيعي عمرو بن عبد الله الهمداني.
• العيزار بن حريث هو العبدي الكوفي، ثقة، من الثالثة (م د ت س).