شعب الایمان — حدیث نمبر 9114
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔
السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ الْفَارِسِيُّ ، قَالَ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا حَقُّ جَارِي عَلَيَّ ؟ قَالَ : "إِنْ مَرِضَ عُدْتَهُ ، وَإِنَّ مَاتَ شَيَّعْتَهُ ، وَإِنِ اسْتَقْرَضَكَ أَقْرَضْتَهُ ، وَإِنْ عُرِّيَ سَتَرْتَهُ ، وَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ هَنَّأْتَهُ ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ عَزَّيْتَهُ ، وَلَا تَرْفَعْ بِنَاءَكَ فَوْقَ بِنَائِهِ فَتَسُدَّ عَلَيْهِ الرِّيحَ ، وَلَا تُؤْذِهِ بِرِيحِ قِدْرِكَ إِلَّا أَنْ تَغْرِفْ لَهُ مِنْهَا " .سیدنا حکیم بن معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ذمے میرے پڑوسی کا کیا حق ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو، اگر فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ، اگر وہ تم سے قرض مانگے تو اسے قرض دو، اگر وہ برہنہ (ستر کھلا) ہو تو اس کا ستر ڈھانپ دو، اگر اسے کوئی بھلائی پہنچے تو اسے مبارکباد دو، اگر اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اس سے تعزیت کرو، اپنی عمارت اس کی عمارت سے اونچی نہ کرو کہ اس سے ہوا روک دو، اور اپنی ہانڈی کی خوشبو سے اسے تکلیف نہ دو، الا یہ کہ اس میں سے کچھ اس کے لیے نکال کر بھیج دو۔“
• عتبة بن سعيد الحمصي السلمي، يقال له دجين صدوق، من صغار العاشرة (ر).
• أبو بكر الهذلي قيل: اسمه سلمى بن عبد الله، متروك الحديث.