شعب الایمان — حدیث نمبر 9098
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔
السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، قَالَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قَالَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ : قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فُلَانَةَ تَقُومُ اللَّيْلَ ، وَتَصُومُ النَّهَارَ ، وَتَفْعَلُ وَتَصَدَّقُ ، وَتُؤْذِي جِيرَانَهَا بِلِسَانِهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا خَيْرَ فِيهَا هِيَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ " قِيلَ : وَفُلَانَةُ تُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ ، وَتَصَدَّقُ بِالْأَثْوَارِ ، وَلَا تُؤْذِي أَحَدًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "هِيَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ سے عرض کیا گیا: ”فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے، دن کو روزہ رکھتی ہے، (اور نیک اعمال) کرتی ہے اور صدقہ بھی دیتی ہے، مگر اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف پہنچاتی ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی بھلائی نہیں، وہ اہلِ جہنم میں سے ہے۔“ پھر عرض کیا گیا: ”اور فلاں عورت فرض نماز پڑھتی ہے، پنیر کے چند ٹکڑے صدقہ کر دیتی ہے اور کسی کو تکلیف نہیں دیتی۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اہلِ جنت میں سے ہے۔“
• مسدد هو ابن مسرهد الأسدي، البصري.
• أبو يحيى هو مولى جعدة بن هبيرة المخزومي، مدني، مقبول، من الرابعة (بخ س ق) قال ابن معين: ثقة، وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٥٧٧). راجع "الجرح والتعديل" (٩/ ٤٥٧) "الكنى" للبخاري (ص ٨٢ رقم الترجمة ٧٩٨).