شعب الایمان — حدیث نمبر 9072
باب: فصل: اور اسی باب سے فاسقوں، بدعتیوں اور ان لوگوں سے کنارہ کشی ہے جو اللہ عزوجل کی اطاعت پر تمہاری مدد نہ کریں۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الفسقة والمبتدعة ، ومن لا يعينك على طاعة الله عز وجل
حدیث نمبر: 9072
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ : سَمِعْتُ بِشْرًا يَقُولُ : الْحُبُّ فِي اللَّهِ ، وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ ، فَإِذْ أَحْبَبْتَ أَحَدًا فِي اللَّهِ فَأَحْدَثَ حَدَثًا ، فَأَبْغِضْهُ فِي اللَّهِ ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ لَمْ يَكُنْ ذَلِكَ الْحَبَّ فِي اللَّهِ .ترجمہ
بشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی خاطر محبت اور اللہ کی خاطر بغض (ایمان کا تقاضا) ہے، چنانچہ جب تم کسی سے اللہ کی خاطر محبت کرو اور وہ کوئی نئی بدعت یا گناہ کا کام کر بیٹھے تو اس سے اللہ کی خاطر بغض رکھو، اگر تم ایسا نہ کرو تو وہ اللہ کی خاطر محبت نہیں ہوگی۔“