شعب الایمان — حدیث نمبر 9063
باب: فصل: اور اسی باب سے فاسقوں، بدعتیوں اور ان لوگوں سے کنارہ کشی ہے جو اللہ عزوجل کی اطاعت پر تمہاری مدد نہ کریں۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الفسقة والمبتدعة ، ومن لا يعينك على طاعة الله عز وجل
حدیث نمبر: 9063
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ التَّمِيمِيُّ بِهَمَذَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَانَ بْنِ سُفْيَانِ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ ، يَقُولُ : لَا خَيْرَ لَكَ فِي صُحْبَةِ مَنْ تَحْتَاجُ إِلَى مُدَارَاتَهِ .ترجمہ
امام ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ کو یہ فرماتے سنا: ”اس شخص کی صحبت میں تمہارے لیے کوئی بھلائی نہیں جس کی دلجوئی اور خوشامد کی تمہیں ضرورت پڑے۔“