شعب الایمان — حدیث نمبر 9054
باب: فصل: اور اسی باب سے فاسقوں، بدعتیوں اور ان لوگوں سے کنارہ کشی ہے جو اللہ عزوجل کی اطاعت پر تمہاری مدد نہ کریں۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الفسقة والمبتدعة ، ومن لا يعينك على طاعة الله عز وجل
قَالَ وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْمِصْرِيَّ ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ وَرَوَى لَنَا عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ قَالَ : مَا أَفْشَيْتُ إِلَى أَحَدٍ سِرًّا فَأَفْشَاهُ فَلُمْتُهُ ؛ لِأَنِّي كُنْتُ أَضِيقُ صَدْرًا مِنْهُ .میں (مصنف) کہتا ہوں کہ میں نے احمد بن محمد بن حسین مصری رحمہ اللہ کو کہتے سنا: میں نے محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم رحمہ اللہ کو کہتے سنا: میں نے امام شافعی رحمہ اللہ کو سنا، انہوں نے ہمیں سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے جس کسی کو اپنا راز بتایا اور اس نے اسے فاش کر دیا تو میں نے اسے ملامت نہیں کی، کیونکہ میں خود اس راز کو سنبھالنے میں اس سے زیادہ تنگ دل ثابت ہوا تھا۔“