شعب الایمان — حدیث نمبر 9005
باب: فصل: اور اسی باب سے فاسقوں، بدعتیوں اور ان لوگوں سے کنارہ کشی ہے جو اللہ عزوجل کی اطاعت پر تمہاری مدد نہ کریں۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الفسقة والمبتدعة ، ومن لا يعينك على طاعة الله عز وجل
وَقَدْ أَخْبَرَنَا بِهِ عَالِيًا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا ضِرْغَامَةُ بْنُ عُلَيْبَةَ بْنِ حَرْمَلَةَ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَكْبٍ مِنَ الْحَيِّ ، فَلَمَّا أَرَدْتُ الرُّجُوعَ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوْصِنِي ، قَالَ : "اتَّقِ اللَّهَ ، وَإِذَا كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ فَقُمْتَ عَنْهُ فَسَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ مَا يُعْجِبُكَ فَأْتِهِ ، وَإِذَا سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ مَا تَكْرَهُ فَلَا تَأْتِهِ " .سیدنا حرملہ عنبری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے قبیلے کے ایک قافلے کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، پھر جب میں نے واپس جانے کا ارادہ کیا تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرتے رہو، اور جب تم کسی مجلس میں ہو اور وہاں سے اٹھ کر جانے لگو تو اگر ان لوگوں کو ایسی بات کہتے سنو جو تمہیں اچھی لگے تو ان کے پاس آؤ، اور جب ایسی بات کہتے سنو جو تمہیں ناپسند ہو تو ان کے پاس نہ آؤ۔“
• أبو داود هو الطيالسي سليمان بن داود.