شعب الایمان — حدیث نمبر 90
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پہلی شاخ: اللہ عزوجل پر ایمان کا باب۔
الأول من شعب الإيمان ، وهو باب في الإيمان بالله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَبِّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمِّهِ : " قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
فَقَالَ : لَوْلَا أَنْ تُعَيِّرَنِي قُرَيْشٌ إِنَّمَا حَمَلَهُ عَلَيْهِ الْجَزَعُ لَأَقْرَرْتُ بِهَا عَيْنَكَ .
فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ) رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچا سے فرمایا: ”«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہہ دو، میں قیامت کے دن اس کلمے کی وجہ سے تمہارے حق میں گواہی دوں گا۔“
تو اس نے کہا: ”اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش مجھے عار دلائیں گے کہ اسے تو گھبراہٹ نے اس (اقرار) پر آمادہ کیا، تو میں اس کلمے کے ذریعے تمہاری آنکھیں ضرور ٹھنڈی کر دیتا۔“
تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ﴾
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں محمد بن حاتم رحمہ اللہ سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• الحسن بن يعقوب بن يوسف، البخاري ثم النيسابوري، أبوالفضل (م ٣٤٢ هـ) قال الحاكم: كان هو وأبوه من ذوي اليسار والثروة، فانفق هذه الأموال على العلماء والصلحاء، وبقي يأوي إلى مسجد. وصفه الذهبي بالصدوق النبيل. انظر ترجمته في "السير" (١٥/ ٤٣٣) "وشذرات" (٢/ ٣٦٢).
• الحسن بن محمد بن زياد النيسابوري، أبو علي القباني (م ٢٨٩ هـ) ثقة، حافظ، مصنف. من الثانية عشرة. قيل: إن البخاري روى عنه. وهو من رجال التهذيب. راجع ترجمته في "السير" (١٣/ ٤٩٩ - ٥٠٢) "التذكرة" (٢/ ٦٨٠ - ٦٨٢) "الميزان" (١/ ٥٤٥) "شذرات" (٢/ ٢٠١). . محمد بن بشار بن عثمان العبدي، البصري، أبو بكر، بندار (م ٢٥٢ هـ) ثقة، من العاشرة (ع)،
• يحيى بن سعيد بن فروخ (بفتح الفاء وتشديد الراء المضمومة وسكون الواو بعدها خاء معجمة) التميمي، أبو سعيد القطان البصري (م ١٩٨ هـ) ثقة، متقن، حافظ، إمام، قدوة. من كبار التاسعة (ع).
• يزيد بن كيسان اليشكري، أبو إسماعيل أو أبو منين (بالنون مصغرا) الكوفي، صدوق. يخطئ- وقد مر فيه أقوال العلماء في التعليق على الحديث (٧٧) (م-٤).
• أبو حازم، هو الأشجعي سلمان، الكوفي. ثقة. من الثالثة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
نبی اکرم ﷺ اور مشرکوں سے ابو طالب کا گفتگو کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ابھی اس پر نزع کی حالت طاری نہیں ہوئی تھی اور جان حلق میں نہیں پہنچی تھی۔
ابو طالب کی وفات ہجرت سے تین سال پہلے ہوئی ہے جبکہ نبی ﷺ کی عمر 49 سال آٹھ ماہ اور گیارہ دن تھی۔
(2)
انسان کے مسلمان ہونے کے لیے کلمہ شہادت کا علی الاعلان اقرار اور اعتراف ضروری ہے، محض دل کے اندر آپ کی نبوت کا اقرار کافی نہیں ہے۔
(3)
ابو طالب کی وفات شرک پر ہوئی ہے، یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ ابو طالب، ایمان پر فوت ہوا ہے کیونکہ یہ قرآن مجید اور صحیح احادیث کے خلاف ہے، بریلوی علامہ غلام رسول سعید صاحب لکھتے ہیں: قرآن مجید کے اول الذکر آیات اور ثانی الذکر احادیث صحیحہ کی روشنی میں مذاہب اربعہ کے معروف علماء وفقہاء، مفسرین اور جمہور اہل سنت کا یہ موقف ہے کہ ابو طالب کا ایمان ثابت نہیں ہے۔
(شرح صحیح مسلم اردو: 1/398) (4)
ہدایت کا لفظ دو معنی میں استعمال ہوتا ہے: (الف)
راہ دکھانا، رہنمائی کرنا، یہ رسول کا فریضہ ہے۔
(ب)
راہ راست پر چلانا، ہدایت دینا، یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے، رسول کے بس میں نہیں ہے۔
(5)
ابو طالب کی وفات مکہ مکرمہ میں ہوئی ہے اور آپ (ﷺ) نے صلح حدیبیہ کے سفرمیں اپنی والدہ کی قبر پر استغفار کی اجازت طلب کی ہے لیکن آپ کو اجازت نہیں ملی اور اس آیت کا نزول ہوا اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ یہ آیت پہلے سے نازل ہوچکی تھی اس لیے آپ نے اجازت طلب کرنے کی ضرورت محسوس کی اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آیت کا نزول ابو طالب کی وفات کے کافی عرصہ بعد ہوا ہو کیونکہ یہ آیت سورۃ توبہ کی ہے جس کا نزول ہجرت کے بعد ہوا ہے۔