شعب الایمان — حدیث نمبر 8995
باب: فصل: اور اسی باب سے فاسقوں، بدعتیوں اور ان لوگوں سے کنارہ کشی ہے جو اللہ عزوجل کی اطاعت پر تمہاری مدد نہ کریں۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الفسقة والمبتدعة ، ومن لا يعينك على طاعة الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي بَعْضُ أَشْيَاخِنَا ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : لَا تَعْرِضْ لِمَا لَا يَعْنِيكَ ، وَاعْتَزِلْ عَدُوَّكَ ، وَاحْتَفِظْ مِنْ خَلِيلِكَ إِلَّا الْأَمِينَ ، فَإِنَّ الْأَمِينَ لَيْسَ مِنَ الْقَوْمِ أَحَدٌ يَعْدِلُهُ ، وَلَا أَمِينَ إِلَّا مَنْ خَشِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَصْحَبِ الْفَاجِرَ كَيْ يَحْمِلَكَ عَلَى الْفُجُورِ ، وَلَا تُفْشِي إِلَيْهِ سِرَّكَ ، وَشَاوِرْ فِي أَمْرِكَ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ .سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس چیز سے تمہارا کوئی تعلق نہیں اس کے درپے نہ ہو، اپنے دشمن سے الگ تھلگ رہو، اور اپنے دوستوں میں سے صرف امانت دار کو اپنے ساتھ رکھو، کیونکہ امانت دار کے برابر لوگوں میں کوئی نہیں، اور امانت دار وہی ہے جو اللہ عزوجل سے ڈرتا ہو۔ اور فاجر کی صحبت اختیار نہ کرو کہ کہیں وہ تمہیں بھی فجور پر آمادہ نہ کر دے، نہ اس کے سامنے اپنا راز کھولو، اور اپنے معاملے میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو اللہ عزوجل سے ڈرتے ہیں۔“
• ابن جابر هو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر الأزدي.